داماد کی خاطر تواضع تو ہو کوئی اپنی حیثیت سے بڑھ کر ہی کرتا ہے لیکن کچھ لوگ اس بات میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں ایک ساس نے داماد کے لئے اتنے کھانے پکادیے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ساس کی محبت کی مثالیں دیتے نہیں تھک رہے۔
“اپنی بیٹی اور داماد کے لئے 4 دن سے کھانا پکا رہی ہوں۔ داماد کے لئے 173 مزیدار ڈشز پکائی ہیں اور دونوں کی زبردست دعوت کی ہے“
یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے واکے بدری اور سندھیا کا جنھوں نے اپنے داماد کی کچھ اس طرح خاطر طواضع کی جس سے ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ ساس نے بیٹی اور داماد کے لئے 100 سے زائد کھانے پکائے۔ ویڈیو دیکھیں
اتنی خاص دعوت کی کیا وجہ بتائی؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محبت کرنے والی ساس نے نہ صرف کھانے پکائے ہیں بلکہ بیٹی اور داماد کو کھلا بھی رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھیا نے بتایا کہ دراصل ان کی بیٹی شری ہریکا اور داماد چاولہ پردھوی ملک سے باہر رہتے ہیں اور کورونا کی وبا کی وجہ سے پچھلے 2 سالوں سے یہاں نہیں آسکے تھے اس لئے اب جب وہ آئے تو ان کے لئے یہ خاص اہتمام کیا گیا۔

کھانے میں کیا کیا تھا؟
سندھیا نے کھانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے داماد کے لئے خاص طور پر بھجیا، پوری، کریلے، پاپڑ، اچار اور مختلف اقسام کے حلوے وغیرہ تیار کیے ہیں۔