کیا آپ کے گھر کا فرنیچر بھی پرانا ہوگیا ہے؟ جانیئے بازار والی فرنیچر پالش گھر میں خود تیار کرنے کا آسان طریقہ جس سے آپ کا فرنیچر بھی چمکتا رہے

فرنیچر ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر گھروں میں شادی کے جہیز میں دیئے ہوئے فرنیچر ہی دکھائی دیتے ہیں، کچھ لوگوں کے تو اتنے صاف اور چمکدار ہوتے ہیں کہ دیکھ کر لگتا ہے نئے ہی ہوں اور کچھ لوگ پالش کرواتے ہیں مگر فرنیچر پر پالش کروانا بھی ایک مشکل کام ہے، سارا سامان اٹھاؤ، کسی مزدور کو بلواؤ اور پھر اس سب میں کہیں سے الماری یا صوفوں پر کوئی چوٹ لگ جائے تو نقصان الگ ہوتا ہے۔

آج کل ویسے بھی لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ڈبل محنت کریں، اس سے اچھا ہے بازار جیسا فرنیچر پالش گھر میں خود کرلیں تاکہ نہ تو صوفوں اور بھاری فرنیچر کو اٹھانے کی ضرروت پڑے اور نہ ہی کسی جگہ کوئی نشان پڑے۔

کے فوڈز میں ہم نے آپ کو کئی طرح سے فرنیچر کی صفائی کے گھریلو طریقے بتائے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو بازاری فرنیچر پالش گھر میں بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو صرف 1 گھنٹے میں آپ کے پُرانے فرنیچر کو بالکل نئے جیسا چمکدار بنا دیتا ہے۔

پالش بنانے کا طریقہ:

٭ آدھا لیٹر تھنر کو دو حصوں میں الگ کرلیں۔
٭ چندرس نامی پاؤڈر آپ کو سینیٹری یا ہارڈویئر اور پالش کرنے والوں کے پاس بآسانی مل جائے گا اس کو اچھی طرح مذید بارک پیس کر پاؤڈر بنالیں۔
٭ کھلے منہ کی ایک بوتل لیں، اس میں تھنر اور چندرس کو ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ ایک ململ کا کپڑا لیں اور اس کو کسی کھلے منہ کی بوتل پر رکھیں اور اس پر ڈال کر چھان لیں۔
٭ چندرس کا چُورا پھینک دیں اور چھنا ہوا براؤن رنگ کا محلول محفوظ کرلیں۔
٭ لیجیئے آپ کی فرنیچر پالش گھر میں تیار ہوگئی۔

پالش کیسے کریں؟

٭ سب سے پہلے فرنیچر پر خشک کپڑا پھیر لیں یا پھر کوئی برش پھیر لیں تاکہ مٹی اور دھول صاف ہو جائے۔
٭ اب اسی ململ کے کپڑے کی 4 تہیں کریں اور اس کو پالش میں ڈپ کرکے فرنیچر پر پھیریں۔
٭ ایک جگہ پر ایک ہی مرتبہ پھیریں اور بار بارنہ پھیریں۔
٭ اس کے بعد ایک گھنٹے تک خُشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔
لیجیئے ہوگیا آپ کا سارا فرنیچر بآسانی پالش، اب کسی چیز کی فکر ہوگی نہ سامان ہٹانے کا جھنجھٹ۔

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   276 Views   |   17 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ کے گھر کا فرنیچر بھی پرانا ہوگیا ہے؟ جانیئے بازار والی فرنیچر پالش گھر میں خود تیار کرنے کا آسان طریقہ جس سے آپ کا فرنیچر بھی چمکتا رہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ کے گھر کا فرنیچر بھی پرانا ہوگیا ہے؟ جانیئے بازار والی فرنیچر پالش گھر میں خود تیار کرنے کا آسان طریقہ جس سے آپ کا فرنیچر بھی چمکتا رہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.