جلدی سے جلدی وزن کم ہو جائے تاکہ زیادہ ڈائٹننگ نہ کرنی پڑے اور نہ ہی ورزش کرنی پڑے، مگر سلم اینڈ سمارٹ نظر آئیں۔۔ یہ تو سب ہی چاہتے ہیں چاہے کوئی مرد ہو یا خواتین، اب تو بچے بھی موٹاپے کو پسند نہیں کرتے اور ڈائٹننگ کرنے کے چکر میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء کو چھوڑ کر ویٹ لوس ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں اور پھر بیمار پڑ جاتے ہیں۔ وزن انسانی جسم کے خدوخال کے مطابق ہی کم ہوتا ہے، جب تک آپ کے پٹھے اور گوشت کے ساتھ موجود اضافی چربی نہیں پگھلتی وزن کم نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں آپ کو چاہیئے کہ کے-فوڈ کی اس ٹپ کا استعمال کریں جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں اور وزن 15 دن میں کم ہونے کی امید کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ ایک ماہرِ ڈائٹیشن کی بتائی گئی ٹپ ہے۔
ویٹ لوس ٹی:
٭ 5 سے 6 بیروں کو اچھی طرح دھو کر ایک کپ پانی میں ابالیں۔۔
٭ اس کے بعد 2 چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ پودینے کے خُشک پتے ڈالیں اور 20 منٹ تک پکائیں۔
٭ اب اس کو چھان لیں ۔
اس چائے کو روزانہ دن میں 1 مرتبہ لازمی پیئیں یہ آپ کے وزن اور چربی سمیت ہر قسم کے اضآفی کولیسٹرول کو پگھلاتا ہے تاکہ وزن جلدی ہی کم ہو سکے۔
ابالنے کے بعد بیروں کو پھینکیں نہیں بلکہ ان کو بھی چبا کر کھالیں۔ ٹپ سے فائدہ کیوں؟ بیر میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، فاسفورس، ربوفلاون، تھائیمن، آئرن، کاپر، زنک اور سوڈیئم بڑی مقدار میں ہوتے ہیں جو لوکیسٹرول اور چربی کو پگھلانے میں مفید ہیں۔