خاموشی سے شوبز چھوڑا اور دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ مشہور اداکار جنہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر دین کا راستہ اپنا لیا

اللہ جب جسے چاہے ہدایت کی روشنی سے نواز دیتا ہے۔ اس کی ہدایت بندوں کو نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق دیتی ہے اور پھر وہ پلٹ کر کچھ نہیں دیکھتا۔ کچھ ایسی ہی مشہور شخصیات ہیں جنہیں اللہ نے گمراہی سے بچا لیا اور آج وہ بالکل بدل گئے۔

کےفوڈز ڈاٹ کام میں آپ کو مشہور شخصیات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی خدمت شروع کردی۔

انور علی

ماضی کے پاکستانی تھیٹر اور ڈراموں کے مشہور اداکار انور علی کئی سال سے ڈرامہ انڈسٹری سے غائب تھے مگر اچانک ان کی نئی جھلک منظر عام پر آئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ایک سوشل میڈیا پیج کے مطابق انور علی نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے۔

انور علی کا ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھے تب بھی وہ پانچ وقت کی نماز ادا کرتے تھے کیونکہ ان کے دل میں ہمیشہ خدا کا خوف رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جب تھیٹر میں کام بند ہونا شروع ہوا تو اس مشکل وقت بھی میں انہیں کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑا۔ آج وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہیں۔

انور علی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے تھیٹر میں بڑھتی فحاشی کلچر کو دیکھ کر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس ماحول میں کام کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

علی افضل

سبز آنکھوں والے پی ٹی وی کے اداکار علی افضل کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نےسن 2000 کی دہائی کے وسط سے 2010 کے وسط تک پاکستانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علی افضل بہت سے مشہور پاکستانی ٹی وی شوز کا حصہ تھے۔ مگر اللہ نے انہیں بھی نیک راستہ دکھایا جس کے بعد اداکار نے مذہب کے بارے میں گہرائی سے جانا اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اُنہوں نے مذہب سے اپنی وابستگی ظاہر کرنے کے لیے چہرے پر داڑھی بھی رکھ لی ہے۔ اس وقت علی افضل اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔

انعم فیاض

صرف اداکار ہی نہیں بلکہ اداکارائیں بھی اس خوبصورت عمل میں شامل ہیں۔ خوش قسمت اداکارہ انعم فیاض نے بھی اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہا جس کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ پیغام لکھنا بہت مشکل ہے، آپ سب لوگوں نے میرے میڈیا کیریئر میں مجھے سپورٹ کیا لیکن اب میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انعم فیاض کے اس فیصلے کو بہت سراہا۔

صنم چوہدری

صنم چوہدری بھی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے دین کو اہمیت دیتے ہوئے شوبز کو چھوڑا۔ جب انہوں نے یہ فیصلہ کیا تو تب قرآن کی یہ آیت انہوں نے پوسٹ کی تھی۔ سابقہ اداکارہ نے اسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر۔

زرنش خان

زرنش خان جب حال ہی میں اللہ کے گھر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے گئیں تب ان میں ایک حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی ۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے تصویر شئیر کی جس میں ایک طویل کیپشن کے ساتھ ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھا تھا یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں، کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں سب بھولے بیٹھے ہیں، نہ اخلاقیات ،نہ انسانیت، نہ اصول، نہ احسان، نہ احساس اور نہ خیال، بس دنیا کی دوڑ میں ہیں سب، کاش کہ ہم سب کو خاص طور پر مجھے اللہ پاک ہمیں ہمیشہ کیلئے ہدایت دے دیں۔

Khamoshi Se Showbiz Chora

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khamoshi Se Showbiz Chora and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khamoshi Se Showbiz Chora to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   5749 Views   |   02 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خاموشی سے شوبز چھوڑا اور دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ مشہور اداکار جنہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر دین کا راستہ اپنا لیا

خاموشی سے شوبز چھوڑا اور دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ مشہور اداکار جنہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر دین کا راستہ اپنا لیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خاموشی سے شوبز چھوڑا اور دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ مشہور اداکار جنہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر دین کا راستہ اپنا لیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔