Hathon Ki Jild Ko Jawan Banayen

Hathon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika

انسان کے ہاتھوں سے اس کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری عمر بڑھنے کا اثر سب سے پہلے ہاتھوں پر ہوتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ بھی ہوا جو 46سال کی ہونے کے باوجود اس کے ہاتھ 70سال کے لگ رہے تھے لیکن پھر اس نے ان کی حفاظت کی ٹھانی ۔
آئیے آپ کو ایسے نسخے بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے ہاتھ خوبصورت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کی طرح لگنے لگیں گے ۔ جن لوگوں کی جلد بوڑھی لگتی ہے انہیں یہ نسخہ ضرور آزما چاہیے اور جولوگ اپنے ہاتھوں کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ بہت مفید ثابت ہوگا ۔

انڈے :
ایک کاھنے کا چمچ اور انڈے کی سفیدی لے کر مکس کریں اور اس آمیزے کو اپنے ہاتھوں پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر ہاتھ دھولیں ، اس کی وجہ سے ہاتھوں کی نم برقرار رہے گی اور جلد خوبصورت ہوگی ۔

آلو :
اس کی وجہ سے آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہوجائیں گے ۔ کچھ آلو اُبالیں اور اُبلنے کے بعد پیس لیں، اب اس میں ایک بڑا چمچ زیتوں کا تیل، شہد اور دودھ ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب اس آمیزے کو فریج میں رکھیں اور ہفتے میں تین بار اسے ہاتھوں پر لگاکر 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ کچھ ہی ہفتوں میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

لیموں اور چینی :
آدھ لیموں کا رس نکال کر اس میں دوبڑے چمچ چینی کے ڈالیں اور حل ہونے پر ہاتھوں پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر ہاتھوں کو صابن سے دھولیں

بادام کا تیل :
رات کو سوتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو بادام کے تیل میں ڈبوئیں اور اس کے بعد پانچ منٹ تک ٹھنڈے پانی میں رکھیں ۔ اب کوئی گریس کریم لگائیں اور کاٹن کے دستانے پہن کر سوجائیں ۔ اگلی صبح آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہوچکے ہوں گے۔

پیٹرولیم جیلی :
رات کو سوتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اور کاٹن کے دستانے پہن لین ۔ اگلی صبح آپ کے ہاتھ پر نم ہوجائیں گے۔

Hathon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika.

One's age can be judged with the condition of his or her hands. According to aging experts, the aging affects on hands the first, and then on any other part of the body. Something similar happened with a woman who was of 46 but her hands looked like one's who is 70 year old. She then took some steps and with the use of those tips, her hand got younger, fresh and a very beautiful look.

Here is how to remove wrinkles from hands (hathon ki jhuriyan khatam karna).

Hatho Ki Jhuriyan

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hatho Ki Jhuriyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hatho Ki Jhuriyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Amna Noureen  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   162558 Views   |   22 Feb 2022
About the Author:

Amna Noureen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Amna Noureen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Hathon Ki Jild Ko Jawan Banayen

Hathon Ki Jild Ko Jawan Banayen ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Hathon Ki Jild Ko Jawan Banayen سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔