میرا بھائی مجھ سے دور چلا گیا۔۔ اداکارہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا، موت کی وجہ کیا بنی؟

پاکستانی شوبز کی مشہور اداکارہ صبا قمر کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔ آج صبح کے وقت صبا قمر کے بھائی کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے۔

بھائی کے انتقال کی خبر صبا قمر کی منیجر مشال چیمہ نے لوگوں کی دی۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ صبا کے بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ چل بسے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اچانک موت کی وجہ کیا ہے۔

اداکارہ کے اپنے بھائی کے ہمراہ ایک ہی تصویر انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں صبا اپنے بھائی کے ساتھ سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔

صبا قمرانسٹا اسٹوری پر منا لکھا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان کے دل کے بہت قریب تھے۔ انتقال کی خبر میں لکھا گیا ہے کہ صباکے بھائی کا انتقال آج صبھ کے وقت ہوا ہے۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ مرحوم کے لیے سب لوگ دعا کریں۔ اللہ پاک صبا کے بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے، آمین۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   7311 Views   |   15 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میرا بھائی مجھ سے دور چلا گیا۔۔ اداکارہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا، موت کی وجہ کیا بنی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میرا بھائی مجھ سے دور چلا گیا۔۔ اداکارہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا، موت کی وجہ کیا بنی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.