باپ کا انتظار کر کے بچی تھک گئی تو پولیس والے نے گود میں لے لیا۔۔ پولیس کانسٹیبل کی رحم دلی کا ایسا واقعہ جس نے عوام کے دل جیت لئے

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پنجابی کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک صحافی سے نازیبا کلمات ادا کررہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ کانسٹیبل کی دماغی حالت درست نہیں البتہ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس پر بہت تنقید کی گئی۔ عام تاثر یہی ہے کہ پولیس کا رویہ خراب ہوتا ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ کافی مختلف ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے پولیس کانسٹیبل سے ملوانے جارہے ہیں جو صرف عوام کی حفاظت کے لئے بندوق ہی نہیں اٹھاتے بلکہ ان کا درد بھی بانٹتے ہیں۔

یہ ہیں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کے ہیڈ کانسٹبل بہادر اُف زدہ میانہ جو آج کل جوڈیشل کچری حوالات میں تعینات ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائل پوسٹس کے مطابق آج صبح نوشہرہ جوڈیشل لاک اپ کے ایک ملزم حوالاتی سے ملنے اس ملزم کے دو کمسن بچے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں اپنے گرفتار والد سے ملاقات کرنے آئے تو ملاقات کے دوران ہی عدالت نے ملزم کو پیشی پر اندر بلالیا۔ اب بچے تو بچے ہیں۔ والد کا انتظار کرتے ہوئے ننھی پلوشہ زمین پر سوگئی جبکہ دوسری بچی بھی تھک چکی تھی۔

اس نیک دل پولیس والے نے بندوق تو ساتھی سپاہی کو پکڑا سی اور اس بچی کو اپنی آغوش میں لے لیا اور دوسری بہن کو اپنے ساتھ بینچ پر بٹھا کر اور اپنی جیب سے چیپس اور جوس لیکر دئے۔

قارئین یہ پاکستان کا وہ چہرہ ہے جو عام طور پر میڈیا میں نہیں دکھایا جاتا اور صرف برے واقعات ہی سامنے لائے جاتے ہیں جن سے ملک کی امیج تباہ ہوتی ہے۔ جب کہ پاکستانی عوام ملنسار اور محبت کرنے والی بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ جہاں برائی پر تنقید کریں وہیں اچھائی کی مثالوں کو بھی سامنے لائیں۔

Nowshera Police Constable Helping Kids

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nowshera Police Constable Helping Kids and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nowshera Police Constable Helping Kids to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   27573 Views   |   20 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

باپ کا انتظار کر کے بچی تھک گئی تو پولیس والے نے گود میں لے لیا۔۔ پولیس کانسٹیبل کی رحم دلی کا ایسا واقعہ جس نے عوام کے دل جیت لئے

باپ کا انتظار کر کے بچی تھک گئی تو پولیس والے نے گود میں لے لیا۔۔ پولیس کانسٹیبل کی رحم دلی کا ایسا واقعہ جس نے عوام کے دل جیت لئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ کا انتظار کر کے بچی تھک گئی تو پولیس والے نے گود میں لے لیا۔۔ پولیس کانسٹیبل کی رحم دلی کا ایسا واقعہ جس نے عوام کے دل جیت لئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔