“لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ واحد لاشریک ہے اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد قیامت تک کوئی پیغمبر نہیں آئے گا“
یہ کہنا ہے میکسیکو سے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے قطر آنے والے ایسے نوجوان کا جس نے حال ہی میں اسلامیی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے۔ نوجوان کی کلمہ پڑھتے ایمان افروز ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ہنستا مسکراتا خوشی خوشی ایک مقامی رہائشی کے سامنے کلمہ پڑھ رہا ہے۔ اس سے یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ کہیں وہ کسی دباؤ میں تو یہ قدم نہیں اٹھا رہا جس پر نوجوان نے خوشدلی سے جواب دیا کہ وہ اسلام اپنی مرضی سے قبول کررہا ہے اور اس پر کوئی دباؤ نہیں۔ کلمہ پڑھنے کے بعد نوجوان کلمہ پڑھانے والے سے گلے لگ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال فیفا ورلڈ کپ اسلامی ملک قطر میں منعقد ہونے کی وجہ سے دنیا بھر سے آئے لوگوں کو اسلامی تعلیمات کا درست چہرہ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات مل چکی ہیں۔