سردیوں میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے؟ جانیں رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب کن خطرناک بیماریوں کی وجہ سے آتا ہے؟

موسمِ سرما ویسے تو بہت سے لوگوں کو کافی پسند ہوتا ہے لیکن کچھ افراد کو یہ اس وجہ سے اچھا نہیں لگتا کہ اس میں بار بار پیشاب آتا ہے۔ سردیوں میں گرما گرم بستر چھوڑ کر باتھ روم جانا کسی کو نہیں پسند ہوتا اور بہت سے افراد اس سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ مسئلہ ہوتا کیوں ہے؟

رات کو بار بار پیشاب کی حاجت ہونے کی بیماری والوں میں سے زیادہ تر شوگر، مثانے اور ہائی بلڈ پریشر کی کمزوری والے پائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ بلغم کا مادہ بڑھ جانے کی صورت میں حرارت کی یوٹلائزیشن مناسب نہیں ہو پاتی تو انسان کو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہونے لگتی ہے۔ شوگر، لقوہ اور فالج زیادہ سردی لگنے کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔ پیشاب پر قابو نہ ہونے اور بار بار حاجت کی ایک وجہ بعض ادویات کا استعمال بھی بنتا ہے۔

اس بیماری سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

پیشاب زیادہ آنے سے بچنے کے لیے دیسی مرغی کی یخنی، پرندوں کا گوشت، مچھلی، پنجیری، السی کی پنیاں اور قہوہ کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
٭ اس کے علاوہ میتھی، مولی، پالک، گاجر، شلجم، سوہانجنے کے پھول اور مٹن کا استعمال بھی اس بیماری کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
٭ زیادہ پیشاب آنے کی تکلیف میں مبتلا افراد کو ترش غذائی اجزاء جیسا کہ کینوں، انناس، چکوترا، لیموں، کھٹا انار وغیرہ سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ بلغم پیدا کرنے والی خوراک دہی، سادہ دودھ، کھجور، شکر قندی، آلو، گوبھی، دال ماش وغیرہ سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔
٭ اسی طرح چار دیواری میں جسم وارم اپ کرنے کے بعد ورزش لازمی کریں۔اگر ورزش کرنا ممکن نہ ہو تو پورے بدن پر تلوں کے تیل سے مالش ضرور کروائیں
٭ تاہم رات کو سونے سے قبل مغز بادام، مغز پستہ، املوک کے چند دانے کھانا بھی مثانے کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

رات میں 2 مرتبہ یا اس سے زائد پیشاب آنا کن خطرناک بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے؟

رات میں 2 یا اس سے زائد مرتبہ پیشاب یا تو شوگر کی وجہ سے آتا ہے یا پھر جگر اور گردے میں مسائل کی وجہ سے آتا ہے۔ کچھ لوگوں کو ٹھنڈ زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے ان کو باتھ روم کی حاجت دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس بیماری سے پیشاب کی نالی کا انفیکشن بھی ممکن ہے۔ جس سے پیشاب میں جلن، تکلیف ،رکاوٹ اور مثانے میں درد ہو سکتا ہے۔ اس لئے زیادہ پیشاب آنے کے اس مسئلے کو نظرانداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بار بار پیشاب آنا پروسٹیٹ کے مسئلے کی وجہ سے بھی ممکن ہے، پروسٹیٹ کے حوالے سے لاپرواہی بھی بیماری کو بڑھا دیتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس میں بار بار پیشاب کا آنا ایک نارمل کنڈیشن ہے۔

Sardiyon Mein Bar Bar Peshab Kiyun Ata Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardiyon Mein Bar Bar Peshab Kiyun Ata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardiyon Mein Bar Bar Peshab Kiyun Ata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2266 Views   |   15 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے؟ جانیں رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب کن خطرناک بیماریوں کی وجہ سے آتا ہے؟

سردیوں میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے؟ جانیں رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب کن خطرناک بیماریوں کی وجہ سے آتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے؟ جانیں رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب کن خطرناک بیماریوں کی وجہ سے آتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔