گرمیوں کی سوغات لسی۔۔۔ جانیں لسّی کے استعمال میں چھُپے صحت کے ڈھیروں فوائد

لسّی ہماری روایتی اور ثقافتی مشروبات میں شامل اور بے حد مقبول ہے، یہ فائدے مند اور آپ کو تروتازہ بنانے والا مشروب ہے، اس کا استعمال گرمیوں میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کا آسان زریعہ ہے دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں چینی یا نمک اور ٹھنڈا پانی مِلا کر لسی بنائی جاتی ہے۔
پنجاب میں اس کا استعمال مکئی کی روٹی اور سرسوں کے ساگ یا پھر آلو کے پراٹھوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، لسّی جتنی مزیدار ہے اتنی ہی سکون بخش اور فائدے مند بھی ہے، لسّی کے ہماری صحت پر کیا فوائد ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

لسّی کے صحت پر فوائد

• نظامِ ہاضمہ

لسّی کا استعمال ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے، کیونکہ دہی معدے کے لئے ہلکا اور صحت کو فائدہ پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھرپور ہوتا ہے جس کے استعمال سے کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، اس کا استعمال ہماری آنتوں کو چکنا کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو ہموار بناتا ہے۔

• پروبائیوٹکس کا بہترین ذریعہ

لسّی کا استعمال صحت مند بیکٹیریا کی توسیع کو متاثر کرتا ہے اور ہماری آنتوں میں خراب بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرتا ہے، لسی میں موجود پروبائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

• جسم کے نظام کو بہتر بنائے

لسّی میں لیکٹک ایسڈ اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسمانی نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

• جسم کی گرماہٹ کو دور کرے

لسی ایک نہایت ٹھنڈا مشروب ہے جس کا گرمیوں میں استعمال ہمارے جسم کو گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے، لسی کا استعمال جسم کو تروتازہ بناتا ہے، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتی اس لئے گرمی کے موسم میں لسّی کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

• ہڈیوں کے لئے مفید

لسی کا استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لسی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

• جِلد کے لئے مفید

لسی میں لیکٹک ایسڈ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو چہرے سے نشانات دور کرتا ہے اور ہماری جلد کو ہموار بنانے کے لئے مفید ہے، لسی کا مستقل استعمال ہماری جِلد کو خوبصورت بناتا ہے۔
اس لئے اس گرمی کے موسم میں خود کو لسّی کے استعمال سے ضرور فائدہ پہنچائیں تاکہ آپ بھی یہ تمام فوائد حاصل کر کے پُرسکون گرمیاں گزار سکیں۔

Lassi Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lassi Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lassi Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7743 Views   |   07 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

گرمیوں کی سوغات لسی۔۔۔ جانیں لسّی کے استعمال میں چھُپے صحت کے ڈھیروں فوائد

گرمیوں کی سوغات لسی۔۔۔ جانیں لسّی کے استعمال میں چھُپے صحت کے ڈھیروں فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں کی سوغات لسی۔۔۔ جانیں لسّی کے استعمال میں چھُپے صحت کے ڈھیروں فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔