عورت کی کمائی میں برکت نہیں، اپنی بات پر قائم ہوں۔۔ صائمہ قریشی نے ڈھٹائی سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں اپنے متنازع بیان پر وضاحت دینے کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی بات کو بہتر انداز میں سمجھانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے ایک پوڈ کاسٹ میں جو بیان دیا تھا وہ بہت زیادہ وائرل ہوگیا ہے اور لوگوں کو اس بیان سے بہت سی شکایتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں۔" وہ چاہتی ہیں کہ لوگ صرف 30 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کی بجائے پورا 40 منٹ کا انٹرویو دیکھیں جس میں انہوں نے تمام باتوں کو وضاحت سے بیان کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ وہ صرف یہ بتانا چاہتی تھیں کہ کبھی کبھار خواتین کی کمائی میں وہ "برکت" نہیں ہوتی جو مردوں کی کمائی میں نظر آتی ہے، خاص طور پر جب خواتین گھر کی تمام ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی خود مختار ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "میں یہ کبھی نہیں کہوں گی کہ خواتین کو کمانا نہیں چاہیے۔ میں ہمیشہ خواتین کی مالی خودمختاری کی حمایت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ہر عورت اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائے۔"

صائمہ قریشی نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پیسے کما کر گھر لاتی ہیں، تو انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ ان پیسوں کو کہاں خرچ کریں اور کہاں بچت کریں۔ اس بات کو انہوں نے خواتین کی مشکلات سے جوڑا، خاص طور پر ان خواتین سے جو گھر داری کے ساتھ ساتھ کام بھی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مختلف چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی بات انہوں نے اپنے بیان میں کی تھی۔

اداکارہ نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں موضوعات مختلف ہیں۔ ایک طرف جہاں خواتین کا مالی طور پر خودمختار ہونا ضروری ہے، وہیں دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض اوقات ان کی کمائی میں وہ "برکت" نہیں آتی جو مردوں کی کمائی میں دیکھی جاتی ہے۔ اس حوالے سے صائمہ قریشی نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی مثال پیش کی، جو ایک کامیاب کاروباری خاتون تھیں، اور انہوں نے یہ پیغام دیا کہ خواتین کو کام کرنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ ان کا اصل مقصد یہ تھا کہ خواتین کو کام کرنے سے روکا نہ جائے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض اوقات ان کو اپنی مالی خودمختاری کے باوجود مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے، ہمیں لڑائی کرنے کی بجائے زندگی کے اس توازن کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Saima Qureshi Reply To Critics

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saima Qureshi Reply To Critics and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saima Qureshi Reply To Critics to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1082 Views   |   17 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 February 2025)

عورت کی کمائی میں برکت نہیں، اپنی بات پر قائم ہوں۔۔ صائمہ قریشی نے ڈھٹائی سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

عورت کی کمائی میں برکت نہیں، اپنی بات پر قائم ہوں۔۔ صائمہ قریشی نے ڈھٹائی سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورت کی کمائی میں برکت نہیں، اپنی بات پر قائم ہوں۔۔ صائمہ قریشی نے ڈھٹائی سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔