اگر آپ بھی ٹماٹر کو فریج میں رکھتے ہیں تو ایسی غلطی ہر گز نہ کریں کیونکہ۔۔۔ 10 ایسے کھانے جو فریج میں رکھنے سے خراب ہو جاتے ہیں

فریج میں کھانے کی چیزیں آپ بھی رکھتے ہوں گے، لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں کہ جن کو فریج میں رکھنا ہماری صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ آپ بھی جان لیں ہوسکتا ہے کہ آپ بھی یہ چیزیں فریج میں رکھ کر اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہوں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فریج میں گیس پمپ کی جاتی ہے جوکہ کھانے کی چیزوں میں شامل ہوکر غذائیت کو زائل کردیتی ہے۔

• ٹماٹر:

ٹماٹر کا گودا نرم ملائم ہوتا ہے اور اس کو فریج میں رکھنے سے یہ گودا خراب ہوجاتا ہے اور اس میں لیکٹک ایسڈ کی وجہ سے یہ جلد خراب ہوجاتے ہیں ان کو کچن میں رکھنا زیادہ مناسب ہے۔

• ہرے پتوں کی سبزیاں:

ہرے پتوں کی سبزیوں کو خصوصی طور پر فریج میں چار دن سے زیادہ نہ رکھیں، ایسا کرنے سے ان کی غذائیت بھی ختم ہوجاتی ہے اور ان میں کالا پن آجاتا ہے جو کہ کھانے پر معدہ خراب کرسکتی ہیں۔ ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کو تازہ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آپ ان سبزیوں کو کسی کاغذ میں رکھ کر فریج میں محفوظ رکھ سکتی ہیں لیکن مناسب ہے ان کو تازہ استعمال کیا جائے۔

• ادرک لہسن:

ادرک لہسن کا پیسٹ لمبے عرصے تک فریج میں رکھنے سے یہ ہرا ہوجاتا ہے اور ذائقہ میں کمی آجاتی ہے، اس کی افادیت بھی قدرتی نہیں رہتی، لہٰذآ اگر آپ ادرک لہسن کے پیسٹ کو فریج میں یا فریج کے بغیر بھی محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو بس اس پیسٹ میں تھوڑا س سرکہ/ نمک یا پکانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ڈھکن بند کردیں اس طرح یہ ایک ماہ تک بھی آپ کے لئیے اچھا اور غذائیت سے بھرپور رہے گا۔

• آلو:

آلوؤں کو تھیلی سے نکال کر فریج میں ڈال کر چھوڑ دیتے ہیں تو ایسا نہ کریں بلکہ اچھی طرح دھو کر صاف ستھرا کر کے، ان سے پانی کو خشک کرکے پھر فریج میں پندرہ دن سے زیادہ نہ رکھیں، اس سے یہ خراب نہیں ہوں گے۔ کیونکہ فریج میں رکھنے سے آلو کے اندر ایسریلیمائڈ نامی قدرتی کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو پکنے کے بعد آلو کو مضرِ صحت بنا دیتا ہے۔

• انڈے:

انڈوں کے لئے تو فریج میں الگ سے جگہ موجود ہوتی ہے، لیکن آپ دھیان رکھیں کہ ان کو زیادہ دنوں تک فریج میں نہ رکھیں اس سے انڈوں کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے اور یہ خراب بھی ہوسکتے ہیں۔

• کافی:

کافی تو بڑے مزے لے کر پیتے ہیں، لیکن گرمی ہو یا سردی اس کو فریج میں نہ رکھا کریں کیونکہ اس عمل سے یہ جم جاتی ہے اور اس کا ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے، اس میں موجود کیفین اپنے مضر اثرات پیدا کرتا ہے آپ کے صحت پر لہٰذا اس کو فریج کے بغیر رکھیں۔

• ڈبل روٹی:

ڈبل روٹی کو فریج میں رکھنے سے یہ سوکھ جاتی ہے اور اس کو کھانے میں ذائقہ بھی بدل جاتا ہے۔ اس میں شامل تھائسمن اور ربوفلاون ٹھنڈ کی وجہ سے اپنا ذائقہ کھو دیتے ہیں۔

• پیاز:

پیاز فریج میں رکھنے سے وہ نرم پڑجاتی ہے اور یوں جلد ہی خراب ہوجاتی ہے کیونکہ اس میں موجود فولک ایسڈ اور فائبر غیر متحرک ہوجاتے ہیں۔

• شہد:

شہد میں ہمارے لئے سب سے زیادہ شفاء ہے۔ اس کو فریج کے بغیر رکھیں تاکہ یہ دیر تک آپ کو فائدہ پہنچاسکے۔ کیونکہ فریج میں شہد کو رکھنے سے یہ جلد خراب ہوجاتا ہے۔

• بھنڈی، بینگن اور شقرقندی:
یہ سبزیاں ٹھنڈے درجہ حرارت میں جلد ہی خراب ہوجاتی ہیں اس لئے ان کو فریج کے بغیر ہی رکھیں تاکہ ان کو کھانے سے آپ کو مکمل فائدہ مل سکے۔

Fridge Mein Ye Cheezain Na Rakhain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Mein Ye Cheezain Na Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Mein Ye Cheezain Na Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   15284 Views   |   27 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ بھی ٹماٹر کو فریج میں رکھتے ہیں تو ایسی غلطی ہر گز نہ کریں کیونکہ۔۔۔ 10 ایسے کھانے جو فریج میں رکھنے سے خراب ہو جاتے ہیں

اگر آپ بھی ٹماٹر کو فریج میں رکھتے ہیں تو ایسی غلطی ہر گز نہ کریں کیونکہ۔۔۔ 10 ایسے کھانے جو فریج میں رکھنے سے خراب ہو جاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی ٹماٹر کو فریج میں رکھتے ہیں تو ایسی غلطی ہر گز نہ کریں کیونکہ۔۔۔ 10 ایسے کھانے جو فریج میں رکھنے سے خراب ہو جاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔