بیٹی پیدا ہوئی تو ماں چلی گئی اس لئے.. مرتے ہوئے ماں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا! سعود بتاتے ہوئے رو پڑے

"اس وقت جویریہ سے میری بحث چل رہی تھی کہ جنت کی پیدائش امریکا میں ہوگی یا پاکستان میں. جب امی کے کینسر کی خبر ملی تو میں نے کہا میں یہیں رہوں گا. جویریہ نے کہا پھر میں بھی پاکستان میں رہوں گی. ماں کے انتقال سے 6 مہینہ پہلے ان کے کینسر کا پتا چلا تھا"

یہ کہنا ہے سعود کا جو نے ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی مرحومہ والدہ کے ذکر پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے.

سعود کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی جنت کو جب پیار کرتا ہوں تو اس میں اپنی ماں دکھائی دیتی ہے. وہ بھی میری ماں کی طرح خاموش طبیعت ہے، غصہ نہیں کرتی اور ہنستی رہتی ہے. جنت آئی تو میری ماں گئیں اس لئے بیٹی ماں کا عکس ہے.

سعود نے روتے ہوئے بتایا کہ مرنے سے پہلے ماں نے میرا ہاتھ پکڑا تھا. اس وقت ہم سب بہن بھائی ماں کے پاس تھے ایک لمحے کے لئے بھی اکیلا نہیں چھوڑا.

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعود نے بتایا کہ ماں اتنی محبت کرتی تھیں کہ اگر رغبت سے کوئی کھانا کھا رہی ہوتیں اور کم کہہ دیں کہ آج کھانا بہت اچھا تھا تو کہتی تھیں کہ بہت مرچیں ہیں مجھ سے نہیں کھایا جارہا تم لوگ کھا لو. اب سوچتا ہوں کاش ماں باپ کی اور خدمت کرلیتا لیکن اب وقت نکل گیا.

Saud Cried While Remembering Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saud Cried While Remembering Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saud Cried While Remembering Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   918 Views   |   26 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹی پیدا ہوئی تو ماں چلی گئی اس لئے.. مرتے ہوئے ماں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا! سعود بتاتے ہوئے رو پڑے

بیٹی پیدا ہوئی تو ماں چلی گئی اس لئے.. مرتے ہوئے ماں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا! سعود بتاتے ہوئے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی پیدا ہوئی تو ماں چلی گئی اس لئے.. مرتے ہوئے ماں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا! سعود بتاتے ہوئے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔