چائے کے ذریعے چہرے کے غیر ضروری بال کیسے ہٹائے جا سکتے ہیں؟ تو اب نہ ویکس کرنے کا درد اور نہ چہرے کے بال بڑھنے کی فکر

چہرے کے اضافی بالوں کی وجہ سے لڑکیاں اور خواتین بہت پریشان ہیں اور اس کے لئے وہ تھریڈنگ، ویکس، بلیچ اور لیزر تھیراپی کرواتی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ خراب ہوجاتا ہے ، کہیں سے کالا اور کہیں سے صاف، کہیں تھریڈ کے نشانات اور کہیں ویکس کی وجہ سے جلی ہوئی جلد۔۔۔
ان تمام پریشانیوں سے اگر آپ بھی گزر رہی ہیں اور مہنگی سے مہنگی دوائیں استعمال کرکے بھی ان بالوں کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے تو یہ بات جان لیں کہ یہ اضافی بال کبھی ختم نہیں ہوسکتے لیکن ان کی صرف نشوونما اور بالوں کے فولیکلز کو کمزور یا کم کیا جاسکتا ہے جس کے لئے دوائیاں اور گھریلو ٹوٹکے کارگر ہوتے ہیں مگر ان کا اثر کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ بھی دعوٰی نہیں کیا جاسکتا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کے جسم میں اینڈروجن ہارمونز کی اضافی مقدار پیدا ہونے لگتی ہے جس سے یہ بال اگنے لگتے ہیں اور ہارمونز کو گھٹانا یا بڑھانا کوئی عام بات نہیں ہے یہ اپنے وقت سے ہی کم ہوتے ہیں بس دوائیں اور ٹوٹکے روزانہ کے استعمال میں رکھے جائیں تاکہ ان کو کم کرنے کے لئے ایک راستہ بنایا جاسکے۔
آج ہم آپ کو پودینے کی ایک قسم سپیئر منٹ کے فوائد بتانے جارہے ہیں جو ماہرین کی نظر میں اضافی بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے میں ایک اہم اجزاء ہے۔ کیونکہ اس میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈنٹس اور پوٹنٹ اینٹی آکسیڈنٹ، روزمیرینک ایسڈز، فلاونیز، لیمونن، مینتھول اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو تمام اجزاء آپس میں مل کر ان بالوں کو قدرتی طور پر کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

اس کو کیسے استعمال کیا جائے؟

سپیئر منٹ کی چائے بنا کر پینے سے یہ نہ صرف خواتین کے اضافی (چہرے، توڑھی، پیشانی اور ہونٹوں)کےبالوں کو کمزور بناتی ہے بلکہ جسم کی گرمی کو بھی دور کرتی ہے ساتھ ہی یہ ایکنی اور اضافی آئل کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

چائے بنانے کی ٹپ:

سپیئر منٹ کی چائے بنانے کے لئے آپ ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں پانچ سے چھ پتے سپیئر منٹ کے ڈالیں اور جوش دے کر چھان لیں۔ نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔

Chaye Se Gher Zaroori Baal Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chaye Se Gher Zaroori Baal Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chaye Se Gher Zaroori Baal Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4183 Views   |   23 Sep 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چائے کے ذریعے چہرے کے غیر ضروری بال کیسے ہٹائے جا سکتے ہیں؟ تو اب نہ ویکس کرنے کا درد اور نہ چہرے کے بال بڑھنے کی فکر

چائے کے ذریعے چہرے کے غیر ضروری بال کیسے ہٹائے جا سکتے ہیں؟ تو اب نہ ویکس کرنے کا درد اور نہ چہرے کے بال بڑھنے کی فکر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چائے کے ذریعے چہرے کے غیر ضروری بال کیسے ہٹائے جا سکتے ہیں؟ تو اب نہ ویکس کرنے کا درد اور نہ چہرے کے بال بڑھنے کی فکر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔