6 Foods You Should Avoid During Winters
موسم سرما میں ان چیزوں کا استعمال کم سے کم کریں
موسم سرما بھرپور آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے موسم سرما کے اپنے ہی رنگ ہیں اور اس رنگ میں ہی کئی قسم کے غذائیں اورپکوان بھی شامل ہے۔لوگوں کا سردیوں میں کھانا پینے کا رجحان کافی بڑھ جاتا ہے، گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں زیادہ کھانے پینے کا رجحان رہتا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس میں ہر غذا یا پکوان کو شامل کرلیا جائے۔
ماہرین غذائیت اس موسم میں خشک میوہ جات،مخصوص پھلوں اور سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ کھانا ہی بہتر تصور کرتے ہیں۔تاہم ماہرین کے مطابق کچھ غذائیں ایسی ہیں جنھیں اس موسم میں کم سے کم استعمال کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، جن کی بارے میں ھم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔
موسم سرما میں ان چیزوں سے احتیا ط کریں۔
تلی ہوئی غذائیں
ڈیپ فرائی اشیاء غذائی ٹرانس فیٹ سے بھرپور ہوتی ہیں اور غذائی فائدہ جسم کو پہنچائے بغیر ہی کیلوریز کی مجموعی مقدار کو بڑھا دیتی ہیں، اس طرح کی غذائیں بدہضمی یا معدے کے دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
ٹھنڈے یا گرم مشروبات
ہر شخص اس موسم میں چائے کافی و دیگر گرم مشروبات کا استعمال پسند کرتا ہے مگر ان مشروبات میں موجود چربی اور کیفین کی مقدار کو ذہن میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے، یہ مشروبات جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں، تو ان سے لطف اندوز ضرور ہوں مگر بہت زیادہ پینے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ پانی کو ہی ترجیح دی جائے ۔
انڈےاورسرخ گوشت
یہ دونوں چیزیں پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، مگر بہت زیادہ پروٹین گلے میں مواد کے اجتماع کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پرزیادہ چربی والا گوشت مسئلے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مچھلی اور مرغی نسبتاً بہترچوائس ہیں۔
دودھ سے بنی مصنوعات
اگرچہ دودھ کو مکمل غذا مانا جاتا ہے مگر موسم سرما میں بہتر یہی ہے کہ اس کا استعمال کم کردینا چاہئے، ماہرین کے مطابق دودھ بلغم کا باعث بنتا ہے، جو گلے میں خراش کو بڑھانے کا بھی باعث بنتا ہے۔
چینی
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما میں زیادہ میٹھا کھانا جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرسکتا ہے، جو مختلف امراض کے لیے جسم کو آسان شکار بنا دیتا ہے۔
دوسرے موسم کے پھل
کبھی بھی ایسے پھلوں کا استعمال ہرگز نہ کریں جو کسی اور موسم کےہو کیونکہ وہ تازہ نہیں ہوتےاور بیماری یا طبی مسائل کا باعث بن سکتےہیں، اس کی جگہ زیادہ ترش پھل جیسے مالٹے، کینو وغیرہ کا استعمال کریں جو جسم کے میٹابولزم کو بہتر کرتے ہیں۔
Sardio Main Ye Na Khaye
There are some foods that should be avoided in winters in order to remain healthy and avoid any kind of diseases. the foods are namely fried items which increases the bad fat in the body , cold drinks and tea or coffee which have high amount of caffeine which is also not good for health and leads to dehydration, eggs and red meat must also be avoided in winters because it cause throat problems, milk and milk made things should also be avoided because it also causes throat problems, sugary foods must also be avoided in winters because it weakens the immune system of our body and avoid off season fruits too because it may result in many diseases as they are not fresh .
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardio Main Ye Na Khaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardio Main Ye Na Khaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Sardio Main Ye Na Khaye
Sardio Main Ye Na Khaye ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Sardio Main Ye Na Khaye سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔