اگر ہم ایک دن نہ نہائیں تو بی چینی میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور خود سے ہی گھن آنے لگتی ہے۔ لیکن دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جو 50 سالوں سے نہیں نہایا تھا اور یوں ہی بغیر نہائے زندگی گزار رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا تعلق ایران سے تھا جو نہانے سے گھبراتا تھا۔
یہ شخص دنیا بھر میں مقبول ہوا وہیں لوگوں کے ذہنوں میں سوال آرہا ہوگا کہ نہانے سے تو انسان صحت بخش زندگی گزارتا ہے مگر یہ نہانے سے کیسے مر گیا؟
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص کی موت گندہ رہنے سے نہیں ہوئی بلکہ پہلی بار نہانے سے یہ شخص انتقال کر گیا جس پر لوگ بھی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
94 سالہ آمو حاجی نامی شخص کا تعلق جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ سے تھا۔ آمو حاجی غیر شادی شدہ تھا اور لوگ اس شخص کے قریب بھی آنا پسند نہیں کرتے تھے۔
آمو حاجی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے 50 سال سے زائد عرصے تک پانی اور صابن کا استعمال نہیں کیا، آمو حاجی کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے نہانے سے گریز کرتاتھا کیونکہ اس کے خیال میں ایسا کرنا اس کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔
مقامی افراد کا آمو حاجی کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ نہنانے سے بہت گھبراتا تھا۔ مگر ایک دن کچھ افراد نے اسے زبردستی نہلا دیا جس کے بعد وہ بیمار ہوا اور پھر دنیا سے چلا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 2013 میں دنیا کے میلے ترین آدمی پر دستاویزی فلم ’دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی‘ بھی بنائی گئی تھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dunya Ka Sab Se Ganda Sakhs Mar Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dunya Ka Sab Se Ganda Sakhs Mar Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.