چاول وزن کم کرنے میں مددگار

باقاعدگی سے چاول کا استعمال نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتا ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے، یہ بات کس حد تک درست لگتی ہے؟
چین میں رہنے والے لوگوں کی روزمرہ کی خوراک میں ناشتے سے رات کے کھانے تک چاول بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اوسط چینی دبلے پتلے ہوتے ہیں۔ تاہم ہمارے معاشرے میں، چاول کے بارے میں مختلف شکوک وشبہات موجود رہتے ہیں کہ چاول کھانے کی وجہ سے ہم سب موٹے ہو رہے ہیں. ہم چاول چھوڑ دیتے ہیں یا پھر گندم یا ‘ براون ‘ چاول کو اس کا نعم البدل بنا لیتے ہیں، چاول کی جگہ گندم یا براون چاول کے استعمال سے دبلا ہونے کا خیال مناسب نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ پروٹین بلڈنگ بلاکس، امائنو ایسڈ اور وٹامن بی کا استعمال کم کرتے جارہے ہیں۔ جہاں تک براون چاول کا تعلق ہے اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یقینا ہم فائبر چاہتے ہیں لیکن جب براو¿ن چاول کے استعمال سے فائبر کی زیادہ مقدار ہمارے معدے میں پہنچے گی جو کہ ہمارے ہضم کرنے کی استطاعت سے کہیں زیادہ ہوگی تو یقیناَ ہمارے ہاضمے پر برے اثرات پیدا ہوں گے۔
دوسری جانب چاول کی چکاچوند سفیدی غذائی اجزاءکا بہترین ذریعہ نہیں ہو سکتی.اس لیے چاول سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کے لیے مکمل پالش کیا گیا چاول استعمال کریں۔جس کے استعمال سے غذائی اجزائ( پروٹین ، وٹامن بی اور فائبر) کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔اس چاول میں موجود پروٹین (سرخ چاول یا ہاتھ سے پالش چاول ) نہ صرف براو¿ن چاول کے مقابلے میں آپ کے جسم میں بہتر جذب ہوتا ہے بلکہ پکانے میں بھی آسان ہوتا ہے۔۔آیور ویدک طریقہ علاج میں چاول پر مشتمل ڈائٹ سے جسم کے مختلف امراض کا بھرپور علاج کیا جاتا ہے۔ دال چاول امینو ایسڈ ، وٹامن اور منرل کے پورے اجزا کا حامل غذائیت سے بھرپور کھانا ہے. یہ چربی کو جلانے میں بھی بہترین معاون ہوتا ہے۔ دراصل چاول میں موجود ضروری امینو ایسڈ اور میتھیون جگر سے چربی کو متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیںیاد رکھیں چاول ایک بری غذا نہیں ہے. ایک دال چاول کی پلیٹ نہ صرف آپ کے جسم کی چربی کو جلانے میں مددگار ہے بلکہ آپ کے نظام ہضم کو بہتر بنانے میں معاون بھی۔

Rice Good For Weight Loss

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rice Good For Weight Loss and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rice Good For Weight Loss to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Farhan Javed  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18321 Views   |   10 Mar 2017
About the Author:

Farhan Javed is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Farhan Javed is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

چاول وزن کم کرنے میں مددگار

چاول وزن کم کرنے میں مددگار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول وزن کم کرنے میں مددگار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔