اگر آپ روزانہ گرم پانی پئیں تو اس سے کیا حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے؟چائنا میں لوگ گرم پانی کیوں پیتے ہیں؟

گرم پانی پینا بہت مشکل کام ہے اور اگر گرمی کا موسم ہو تو سادہ پانی نہیں پیا جاتا کہاں گرم پانی کو پینا۔۔۔ ہم لوگ تو ٹھنڈا ٹھنڈا پانی پی کر اپنے دل کی تسکین کا سامان کرتے ہیں ۔ لیکن دل کی یہ تسکین ہماری بےشمار بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ اسی لئے اگر یہ کہا جائے کہ ٹھنڈا پانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے تو غلط نہ ہوگا ، جبکہ چینیوں کے بقول گرم پانی انسانی جسم میں پیدا ہونے والی ہر بیماری کو رفع کر سکتا ہے۔ اسی لئے چائنا میں ہر جگہ گرم پانی بڑی آسانی سے مل جاتا ہے جبکہ ٹھنڈا پانی تلاش کرنے کے لئے جوتے گھسانے پڑتے ہیں۔ چینیوں کا یہ خیال ہے کہ انسان کی اچھی صحت کا تعلق اس کے جسم کی حرارت سے ہوتا ہے۔ قدیم چینی اطباء کے مطابق انسان کے جسم میں دو طرح کی توانائی کے ذخیرے موجود ہیں، ان دونوں میں توازن رکھنا بہت ضروری ہے اگر ایک کی مقدار زیادہ ہوجائے تو جسم کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انسان بیمار پڑ سکتا ہے۔

خالی پیٹ نیم گرم پانی پینا:

خالی پیٹ نيم گرم پانی کے استعمال سے حیران کن حد تک فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اگر ہم اس عادت کو اپنا لیں تو یہ ہماری صحت کے آدھے مسائل بغیر کسی دوا کے حل کر سکتا ہے۔ مائگرين کی صورت ميں شدید سر درد، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، چربی، کولیسٹرول، بڑھتا ہوا وزن، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کھانسی، معدے کا ترش ہوجانا، بھوک میں کمی اور اکثر بیماریاں جو آنکھ ، کان اور گلے سے مربوط ہیں، گرم پانی سےان کا علاج ممکن ہے۔ گرم پانی خون کی روانی بہتر کرتا ہے اور میٹابولزم ریٹ بھی بڑھاتا ہے۔ پینے کے لیے پانی اتنا گرم ہونا چاہیے کہ آرام سے پیا جا سکے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گرم پانی پینے کے پونے گھنٹے بعد تک کچھ اور کھانا پینا نہيں چاہيے اور تینوں وقتوں کے کھانے کے کم ازکم دو گھنٹے بعد تک بھی پانی نہ ہی پیا جائے ورنہ پیٹ خراب ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ پرانے زمانے کے طبیب بھی صبح کے ناشتے سے پہلے گرم پانی پینے پر بہت زور دیتے تھے اور مریض کو اس کا عادی بنانے پر بہت اصرار کرتے تھے۔ اگر آپ غور کریں تو پرانے زمانے میں جب فریج موجود نہیں تھا اس وقت لوگ سادہ یا گھڑے کا پانی استعمال کرتے تھے، اس وقت لوگ بیمار بھی کم پڑتے تھے۔
چین میں گرم پانی صدیوں سے پینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ قدیم چین میں لوگ سردیوں میں خود کو موسم کی سختی سے محفوظ رکھنے کے لیے گرم پانی پیا کرتے تھے، اس دور میں گرم پانی امیروں کے لیےاسٹیٹس سمبل تھا اور غریبوں کے لیے عیاشی تھی، لیکن اب جبکہ چائنا میں حالات بدل گئے ہیں گرم پانی امیروں کی عیاشی سے نکل کر عام آدمی تک پہنچ گیا ہے اور وہاں کا مقبول ترین مشروب گرم پانی ہے۔ گرم پانی ان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور وہ اس پر فخر کرتے ہیں ۔ اب حال کچھ ایسا ہے کہ چین میں ہر جگہ مفت گرم پانی عام دستیاب ہے۔ آپ کہیں جائیں، کچھ ملے نہ ملے گرم پانی ضرور ملے گا۔

سونے سے پہلے گرم پانی پینا کیا فائدہ پہنچاتا ہے۔

٭گرم پانی پینا غذائی نالی کو متحرک کرتا ہے اس کی روانی بہتر بناتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ یہ پانی آنتوں میں پھنسے ان ذرات کو بھی نکالتا ہے جن کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
٭ شریانوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے آنتوں کی جانب خون کی روانی بڑھتی ہے۔ کھانے کے بعد اس پانی کو پینا چربی کو زیادہ آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ عادت قبض سے بھی بچاتی ہے۔
٭گرم پانی پینے سے بند ناک کھل جاتی ہے کیونکہ یہ سانس کی گزرگاہ کو کلیئر کرتا ہے۔ ہمارے گلے اور اوپری حصے میں بلغم مسلسل بنتا رہتا ہے، گرم پانی پینا ان حصوں کو گرمائش پہنچانے میں مدد دیتا ہے جس سے گلے کی خراش اور سوجن سے بھی ریلیف ملتا ہے۔
٭یہ عادت اعصابی نظام کو فعال کرتی ہے، جس سے ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ گرم پانی یا قہوہ یا گرم دودھ پینے سے ذہنی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔
٭ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی معدے میں ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں کچھ زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے جس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسمانی وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
٭گرم پانی سے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے، اس سے بلڈپریشر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ گرم پانی پینے سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت بڑھتا ہے، جس سے جسم پسینہ خارج کرتا ہے اور جسم کو زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لیں۔

Rozana Neem Garam Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Neem Garam Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Neem Garam Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3806 Views   |   14 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ روزانہ گرم پانی پئیں تو اس سے کیا حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے؟چائنا میں لوگ گرم پانی کیوں پیتے ہیں؟

اگر آپ روزانہ گرم پانی پئیں تو اس سے کیا حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے؟چائنا میں لوگ گرم پانی کیوں پیتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ روزانہ گرم پانی پئیں تو اس سے کیا حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے؟چائنا میں لوگ گرم پانی کیوں پیتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔