ٹانگوں کا درد دور کرنے کے لیے 11 کام کی باتیں


جب ٹانگوں میں درد ہوتا ہے تو رگیں کھچ جاتی اور نیلی پڑجاتی ہیں ۔ یہ جلد کی سطح پر ظاہر ہوجاتی ہیں لیکن ان کا تعلق اندرونی گہری رگوں سے بھی ہوتا ہے جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں تو ان میں ہگا ہو قدرتی والو خون کو ایک رخ سے تو جانے دیتا ہے واپس نہیں آنے دیتا ، البتہ جب رگوں میں کھنچاؤ پیدا ہو جاتا ہے یا والو کم زور ہوجاتا ہے تو خون رگوں میں واپس بھی آجاتا ہے ، جس کی وجہ سے رگیں پھول جاتی ہیں اور جلد پر اُبھرنے لگتی ہیں ۔
ایسا عموماً عمر کی زیادتی ، ورزش نہ کرنے ، زیادہ دیر تک کھڑے رہنے یا موٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ خواتین کا وزن ان دنوں بڑھ جاتا ہے جب وہ حاملہ ہوتی ہیں ۔ ان کی ٹانگوں میں ورم ہو جاتا ہے اور چال تبدیل ہو جاتی ہے ۔

زیادہ کھڑے نہ ہوں :
بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنے سے خون رگوں میں جمع ہونے اور دباؤ ڈالنے لگتا ہے ۔ دس یا پندرہ منٹ بعد جب بھی موقع ملے بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کو اُٹھا کر پھیلالیں تاکہ رگوں میں خون جمع نہ ہو۔

بیری کھائیے :
بلیک بیری ، رس بھری اور اسٹرابیری میں فلیوونانڈز ہوتے ہیں جن کی وجہ سے خون کی نالیں مضبوط ہوتی ہیں ۔ ٹانگوں کی رگیں پھولنے کا بھی ان سے ازالہ ہوجاتا ہے ، رات کے کھانے کے بعد یا صبح ناشتہ کرنے کے بعد تھوڑی سی بیریاں ضرور کھائیے ۔

جب بیٹھے ہوں تو ٹانگوں کو اُٹھالیں :
جب آپ ٹیلی وژن دیکھ رہے ہوں یا زیادہ دیر کے لئے ساکت بیٹھے ہوں تو اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا اُٹھالیں تاکہ رگوں میں خون نہ جمنے پائے ، ٹانگیں اُٹھانے پر خون کی روانی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

وزن گھٹائیں :
اگر آپ کا وزن بڑھ گیا ہے توا سے کم کرنے کی کوشش کریں ، اس سے نہ صرف آپ کا جسم خوبصورت دکھائی دے گا بلکہ ٹانگوں میں خون کی روانی میں اضافہ بھی ہوجائے گا اور رگیں بھی نہیں پھولیں گی ۔

اونچی ایڑیوں والے جوتے نہ پہنیں :
اونچی ایڑیوں والے جوتے پہننے سے شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور دل کو واپس خون نہیں پھینک پاتی ۔ چنانچہ ہمیں بغیراونچی ایڑیوں کے سینڈل اور جوتے پہننے چاہئیں تاکہ ہماری ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر رہے ۔

موزے پہنیں :
خاص قسم کے موزے جو کمیریشن اسٹاکنگ کہلاتے ہیں ان کے پہننے سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتری ہوجاتی ہے اور ٹانگوں میں درد نہیں رہتا ۔

گوٹوکولا کھائیے :
یہ ایک جڑی بوٹی ہے اس کے کھانے سے ٹانگوں کا درد اورسوجن ختم ہوجاتی ہے ۔

شاہ بلوط کے بیج کھائیں :
شاہ بلوط کے درخت سے حاصل شدہ بیج کھانے سے ٹانگوں کی رگوں کی سوجن ختم ہوتی ہے ، ٹانگوں کی رگوں میں طاقت پیدا ہوتی ہے اور ٹانگوں کا بھاری پن دور ہوتا ہے ۔

آنتوں پر دباؤ نہ ڈالیں :
بیت الخلاء میں جب آنتوں پر زور ڈالا جاتا ہے تو ٹانگوں کی رگوں پر بھی اثر پڑتا ہے اور دردہونے لگتا ہے ۔ کوشش کریں کہ آپ کی آنتیں صاف رہیں ، قبض نہ ہو آپ کو اس کے لئے آپ ریشے والی غذائیں کھائیں اور پانی زیادہ پئیں ۔

Tango Ka Dard Door Karne Ke Liye Kam Ki Batain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tango Ka Dard Door Karne Ke Liye Kam Ki Batain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tango Ka Dard Door Karne Ke Liye Kam Ki Batain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6122 Views   |   02 Apr 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ٹانگوں کا درد دور کرنے کے لیے 11 کام کی باتیں

ٹانگوں کا درد دور کرنے کے لیے 11 کام کی باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹانگوں کا درد دور کرنے کے لیے 11 کام کی باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔