شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔ شہد بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے بہت سے بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں انتہائی مفید ہے یہاں تک کہ اگر اسے ایک مخصوص مقدار میں شوگر کے مریض بھی لیں تو ان کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
شہد اور دار چینی کا مرکب دل کی بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ شریانوں سے کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ جنہیں دل کا دورہ پہلے پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ لیں تو یہ انہیں اگلے دورے سے دور رکھے گا۔ اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے:
طریقہ استعمال:
شہد اور دارچینی کا پیسٹ بنائیں۔
اسے روٹی یا ڈبل روتی پر جام جیلی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔