کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

کمر درد رہتا ہوگا مگر کمرکس کا استعمال نہیں کیا ہوگا۔۔؟ ہے نا۔۔۔؟ بہت سے لوگوں نے تو اس کا نام بھی نہیں سنا ہوگا۔۔۔ آج ہم آپ کو ایک فائدہ مند جڑی بوٹی یعنی ''کمرکس'' کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کی برفی بھی آپ کو بنانا سکھائیں گے تاکہ آپ کو استعمال کا طریقہ بھی معلوم چلے اور اس کے فوائد بھی۔۔۔ تو جانیں۔۔۔۔۔

کمر کس کیوں فائدہ مند ہے۔۔۔؟
کمرکس میں بہترین قسم کے فولٹ ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے ساتھ ہی اس میں کاربس، میگنیشئم، وٹامن اے ، کے اور پوٹاشئیم پائی جاتی ہے جو اس کو مسائل کے حل میں مفید بناتی ہے۔

فوائد:

کھانسی اور بلغم:
اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کی شکایت ہے تو آپ کمرکس کا استعمال کریں ۔اس سے آپ کو بہت آرام ملے گا۔

پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ:
کمرکس کے ترش سے ذائقہ کی وجہ سے یہ پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے میں مفید ہے اسلئے گھر میں کسی کے بھی پیٹ میں کیڑے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کروائیں۔

• شوگر:
شوگر کے مریض کمرکس کے پتے استعمال کریں کیونکہ یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرکے جسم میں انسولین کی مقدار کو بھی بڑھنے نہیں دیتا۔

درد:
جسم میں کہیں بھی درد ہو آپ بس کمرکس کا استعمال کریں اور پائیں ریلیف باآسانی۔ اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی ساتھ ہی آپ کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوجائیں گی۔

کمرکس کی برفی بنانے کا طریقہ:
کمرکس کو استعمال کرنے کا میٹھا سا طریقہ یہ ہے کہ اس کی برفی بنا لی جائے جس کے لئے آپ کو آسان ریسیپی بتا رہے ہیں:

• ایک گرام کمرکس کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
• اب ایک پتیلی میں اس پاؤڈر کو ڈالیں اور خوب بھونیں پھر اس میں ایک کلو دودھ ڈالیں اور جب تک پکائیں کہ اس کا رنگ ہلکا نہ ہوجائے۔
• پھر اس میں آدھا چمچ گھی اور چینی شامل کرکے بھونیں۔
• ایک سے دو گھنٹے اس کو خوب بھونیں اور چمچ ہلاتی جائیں۔
• اب آپ دیکھیں گی کہ یہ سخت سا ہونے لگے گا۔
• اب اس کو ایک بڑی پلیٹ میں رکھیں اور پھیلا کر نیم ٹھنڈا کریں۔
• اس کے بعد آپ اس کو چھری کی مدد سے برفی نما کاٹ لیں۔
لیجئیے اب میٹھا بھی شوگر نہیں بڑھائے گا اور آپ کا درد بھی بھاگ جائے گا۔

Kamarkas Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamarkas Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamarkas Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5660 Views   |   24 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔