خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ ایک ساتھ 4 یا زائد بچے پیدا ہونے کی اصل وجہ کیا؟ ڈاکٹر نے بڑا راز بتا دیا

بھارت میں ایک خاتون کے ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بچوں کی پیدائش پر گھر والے اور ہسپتال کا عملہ بھی خوش ہے کیونکہ یہ ایک ایسا کیس تھا جس میں آخر وقت پر ڈاکٹر نے ماں کی زندہ نہ بچنے کی خبر سنائی تھی مگر پھر بھی قدرت نے ان سب کو بحفاظت رکھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اڑیسہ کے ضلع سنبلپور میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ بچے اور ماں ڈیلیویری کے بعد بالکل صحت مند ہیں اور یہ ڈیلیویری آپریشن سے نہیں بلکہ نارمل ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق: " خاتون کی ڈیلیویری کروانا ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ یہ جسمانی طور پر مضبوط نہیں تھیں اور ان کے مرنے کے 40 فیصد آثار نظر آرہے تھے مگر یہ ان کی قسمت تھی کہ یہ زندہ بچ گئیں۔ بچے بالکل نارمل ہیں۔ "

انہوں نے مزید بتایا کہ: " ان کے چاروں بچوں میں 2 بیٹیاں ایک ساتھ ہوئیں، پھر 5 منٹ کے وقفے سے 1 بیٹا اور اس کے 7 منٹ کے وقفے سے بیٹی پیدا ہوئی۔ ہمیں لگ رہا تھا کہ شاید یہ آخری بیٹی زندہ نہ بچ سکے مگر جوں ہی بچی کو آکسیجن فراہم کی گئی وہ نارمل بچوں کی طرح حرکت کرنے لگی۔ یہ ہمارے ہسپتال میں پہلا ایسا کیس ہے جہاں آپریشن کے بناء یوں نارمل 4 بچے ایک ساتھ ہوئے ہوں۔ "

ایک ساتھ کئی بچوں کی پیدائش عام :

آج کل ایک ساتھ کئی بچوں کی پیدائش عام ہوگئی ہے جس پر ڈاکٹروں کو بھی تشویش ہو رہی ہے کہ ایسا کیا معاملہ ہے جو ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ایرواتی نے اس حوالے سے بتایا کہ: " جب کسی خاتون کے جسم میں زیادہ انڈے بننے کے صلاحیت ہوتی ہے تو ایسے ایک ساتھ کئی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ پہلے اس طرح کی ڈیلیویریز کم ہوتی تھیں مگر اب 100 میں سے 14 ایسے کیسز دکھائی دے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ہماری خوارک ہے۔ پہلے ہر کھانے کو توازن کے ساتھ استعمال کیا جاتا تھا مگر اب فاسٹ فوڈز اور جلد جسم کو پھولانے والی غذائیں خواتین میں زیادہ ایمبریوز کو بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ "

Khatoon Ke Han 4 Bachon Ki Pedaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatoon Ke Han 4 Bachon Ki Pedaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatoon Ke Han 4 Bachon Ki Pedaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2296 Views   |   28 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ ایک ساتھ 4 یا زائد بچے پیدا ہونے کی اصل وجہ کیا؟ ڈاکٹر نے بڑا راز بتا دیا

خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ ایک ساتھ 4 یا زائد بچے پیدا ہونے کی اصل وجہ کیا؟ ڈاکٹر نے بڑا راز بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ ایک ساتھ 4 یا زائد بچے پیدا ہونے کی اصل وجہ کیا؟ ڈاکٹر نے بڑا راز بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔