زرد رنگ کی آنکھیں کون سی بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں؟ 5 مہلک بیماریاں جس کا پتہ آپ اپنی آنکھوں سے بھی لگا سکتے ہیں

آنکھیں قدرت کی جانب سے عطا کی ہوئیں ایک خاص نعمت ہیں۔ اَگر آنکھیں نہ ہوں تو انسان کی آدھی زندگی وہیں رُک جاتی ہے اور بالکل بے بسی کے عالم میں ہوجاتا ہے۔ انسان اِنہی آنکھوں سے دنیا اور دُنیا والوں کو دیکھتا اور انہیں پسند اور نہ پسند کرتا۔
آج سائنس نے اِتنی ترقی کرلی ہے کہ صرف آنکھوں نے ذریعے ہی بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ بلاشُبہ آنکھ ہمیں انسانوں کے بارے میں بہت کُچھ بتاتی ہے اِس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ماہر آنکھوں کا مشاہدہ کر کے بیماریوں کی تشخیص کیسے کرتے ہیں۔

1- آنکھ کے پپوٹے کا دانا یا پھنسی
اگر آپ کی آنکھ کے پپوٹے پر دانہ یا پھنسی کبھی بنا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ پھنسی انتہائی تکلیف دہ اور بد سکونی کا باعث ہوتی ہے، آنکھ کے پپوٹے کا یہ دانہ جیسے Sty (اِسٹائے) بھی کہتے ہیں عام طور پر سیباسیس گلانڈ میں بلاکج کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اور چند دن بعد خود ہی ختم ہو جاتا ہے اور اگر یہ بار بار نکل آتا ہے تو یہ نشانی سیباسیس گلانڈ کے سرطان کی ہوتی ہے، اگر آپ کی آنکھ پر یہ دانا ہر تھوڑے دن بعد نمودار ہوجائے تو فوری طور پر علاج کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

2- آنکھ کا دھندلا دیکھنا
آج کل بہت سے لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ درکار ہوتا ہے کہ انہیں دھندلا دکھائی دیتا ہے۔ اور اس کی اہم وجہ طویل موبائل اور کمپیوٹر کا استعمال کرنا ہے یا لیپ ٹاپ کی اسکرین کو دیر تک دیکھنا، اس بیماری کو ڈیجیٹل آئی سٹرین اور ڈرائی آئی سینڈرم کہتے ہیں، اگر آپ ایسی کوئی کیفیت محسوس کر رہے ہیں تو جلد سے جلد ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیوں کے زیادہ دیر اس بیماری کا رہنا آنکھ کی دیگر بڑی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے۔

3- بالائینڈ اسپاٹ
نظر کے کسی ایک حصے میں بلائینڈ اسپاٹ پیدا ہونا یعنی پُورے ویژن میں کوئی ایک جگہ دکھائی نہ دینا یا ایک جگہ کا زیادہ چمکدار ہوکر نظروں سے غائب ہوجانا ، نظر میں لکیریں دکھائی دینا اور نقطے دکھائی دینا اور اس کے ساتھ درد شقیقہ کا پیدا ہونا آلارم ہے کہ فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے اور اُسے ساری بات بتائی جائے۔

4- زرد رنگ کی آنکھیں
آنکھیں پیلی ہوجانا اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ بیماری یرقان کا ہونا ظاہر کرتی ہے۔ اکثر ہم روزانہ شیشہ دیکھتے ہیں اور اگر آنکھوں کا رنگ پیلا ہوجائے تو ہم فوراً اس سے آگاہ ہو جاتے ہیں، آنکھوں کا یہ پیلا رنگ بچوں اور بڑوں دونوں میں رونما ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پتے اور پتے کی نالیوں میں خرابی کی صورت میں بھی آنکھوں کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔

5- چیزوں کا دو دیکھائی دینا، دھندلا پن
نظروں میں اِس طرح کی کسی بھی قسم کی خرابی خطرے کی گھنٹی ثابت کرسکتی ہے کہ کوئی مہلک بیماری جنم لے رہی ہے اور ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا لازمی معائنہ کروائیں۔

Aankhon Ki Bimariyan

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Aankhon Ki Bimariyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aankhon Ki Bimariyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tania  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9519 Views   |   12 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Tania is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tania is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زرد رنگ کی آنکھیں کون سی بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں؟ 5 مہلک بیماریاں جس کا پتہ آپ اپنی آنکھوں سے بھی لگا سکتے ہیں

زرد رنگ کی آنکھیں کون سی بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں؟ 5 مہلک بیماریاں جس کا پتہ آپ اپنی آنکھوں سے بھی لگا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زرد رنگ کی آنکھیں کون سی بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں؟ 5 مہلک بیماریاں جس کا پتہ آپ اپنی آنکھوں سے بھی لگا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔