سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے؟ جانیئے چند ایسے بہترین نسخے جو سانس سے جڑے مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں

جن لوگوں کو سانس کے مسائل کا اکثر سامنا رہتا ہے وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ سانس لینے میں قلت کس قدر شدید تکلیف اور مشکل کا باعث بنتی ہے سانس لینے میں تکلیف ہونے کی کئی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، آیئے اس کی وجوہات اور علاج پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

• سانس لینے میں تکلیف کی وجوہات

سانس کی قلت اور سانس لینے میں تکلیف کی عام وجوہات سیڑھیاں چڑھنا، خشک ہوا، سردی کا موسم، صحت کی بنیادی حالت یا پھر وزن کا بڑھا ہوا ہونا یا پھر ہوا کی آلودگی ہو سکتی ہے، یہ عارضی حالت سنگین نتائج کی شکل بھی اختیار کر سکتے ہیں اس لئے بروقت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے گھریلو نسخوں کا استعمال کرنا بہترین علاج میں سے ایک ہے۔
آیئے سانس لینے کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے آپ کو چند گھریلو نسخے بتاتے ہیں تاکہ بنا دوائیوں کا استعمال کرے آپ با آسانی اس مسئلے کو حل کر سکیں۔

• گھریلو نسخوں سے سانس کی تکلیف کا آسان علاج

• ادرک کی چائے

ادرک کی چائے آپ کو پرسکون کرنے میں مدد کر سکتی ہے یہ سانس کے انفیکشن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ادرک کی اینٹی سوزش خصوصیات پھیپھڑوں میں سوجن کو کم کرنے کے لیے بہترین ہیں، اس کے علاوہ اگر آپ کو کبھی کبھار سانس لینے میں دباؤ پڑتا ہے تو آپ ادرک کی چائے آزما سکتے ہیں اس سے سانس کی تازگی برقرار ہو گی اور سانس لینے میں آسانی ہوگی۔

• بلیک کافی

بلیک کافی ایئر ویز کے پٹھوں میں جکڑن کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، یہ دمہ کے مریضوں کے لیے بہت اچھی ہے یہ پھیپھڑوں کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے اور سانس کی تکلیف سے صحت یاب ہونے میں مدد کر سکتی ہے جب کبھی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد یا بھر بھاگنے کے بعد بہت زیادہ سانس چڑھے اور سانس لینے میں تکلیف ہو تو بلیک کافی استعمال کریں۔

• دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا

آپ کو اس بات ہر حیرت ہوگی لیکن جب کبھی بھی آپ کی سانس بہت زیادہ پھول رہی ہو اور سانس لینے میں شدید تکلیف ہو تو فوری ٹیک لگا کر کھڑے ہو جائیں یا ٹیک لگا کر بیٹھ جائیں اس سے سانس بحال ہوگی، آپ کی مسلز کو سکون ملے گا۔

• منہ بند کر کے ناک سے سانس لیں

مسلسل منہ کھول کر سانس لینا آپ کو سانس کی تکلیف میں مبتلا کر سکتا ہے جب سانس اُکھڑ رہی ہو اور سانس پھول رہی ہو تو ہونٹوں کو بند کر کے ناک سے سانس لیں یہ آپ کو گہری سانس لینے میں مدد دے سکتا ہے اور یہ طریقہ اپنا کر یہ آپ اس طرح سے سانس لینے میں آسانی کے لئے ورزش کر سکتے ہیں۔
اپنی کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے سیدھی پوزیشن پر فرش پر بیٹھ جائیں، اپنے منہ سے گہری سانس لیں اور 4-5 سیکنڈ تک انتظار کریں اس کے بعد اپنے ہونٹوں کو بند کر کے ناک سے 4 سیکنڈ تک سانس لیں اسے 10-15 بار دہرائیں تو سانس کی تکلیف دور ہو گی یہ ایک بہترین ورزش ہے۔

Sans Se Jury Masail Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sans Se Jury Masail Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sans Se Jury Masail Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3227 Views   |   01 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے؟ جانیئے چند ایسے بہترین نسخے جو سانس سے جڑے مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں

سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے؟ جانیئے چند ایسے بہترین نسخے جو سانس سے جڑے مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے؟ جانیئے چند ایسے بہترین نسخے جو سانس سے جڑے مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔