اکثر ماں بننے والی خواتین کو بچے کو دودھ پلانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جسکی اہم وجہ دودھ کا کم آنا ہوتا ہے، ایسے میں ان کا سوال ہوتا ہے کہ دودھ بڑھانے کے لیے کون سی غذا استعمال کریں جس سے دودھ میں صحت مند اضافے کے ساتھ بچے کی بھرپور نشونما بھی ہو۔
تو آئیے جانتے ہیں وہ غذائیں جو خاص طور پر دودھ کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
دلیہ:
دلیا آئرن کا بہترین ذریعہ ہے، جو حمل کے بعد خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود آئرن خون میں سرخ خلیوں کی تعداد کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جس کی وجہ سے ماں کے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔
میتھی کے بیج:
یہ ایک جڑی بوٹی ہے جسے دودھ کی بہترین پیداوار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کیپسول کی شکل میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ ماں کے دودھ کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔
لوکی:
لوکی، دودھ پلانے والی خواتین کیلیئے بہترین سبزی ہے۔ چونکہ دودھ پلانے والی ماؤں کو وافر مقدار میں پانی کی بہت ضروری ہوتی ہے اسلیئے لوکی کا استعمال جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے اور ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
سونف کے بیج:
سونف یا سونف کے بیج خواتین کیلیئے دودھ پلانے کے دوران بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں ایسٹروجن جیسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ ہاضمے کا بہترین ذریعے بھی ہیں اور بچوں میں پیٹ درد کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔
لہسن:
لہسن ماں کا دودھ کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس میں کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں، جو دودھ بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، یہ ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ یہ جسم کے درد کو بھی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کھانے میں اس کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
گاجر اور پالک:
گاجر وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے، جو آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے بہت بہترین ہے۔ گاجر ماں کا دودھ بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ پالک بھی آئرن کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس لیےکھانے کی روٹین میں ان کو ضرور شامل کریں تاکہ خون کی کمی پوری ہوسکے اور بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Pilane Wali Khwateen Ke Liye Ahm Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Pilane Wali Khwateen Ke Liye Ahm Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.