ہاتھ آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

ہاتھ ہمارے جسم کا ایک اہم جز اور اﷲ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ انسان کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہیں- بات اگر روزمرہ کے کاموں کی جائے تو یقیناً ہاتھوں کے بغیر کوئی بھی کام کرنا ممکن نہیں- نہ آپ سبزی کاٹ سکتے ہیں اور نہ ہی کسی بھی چیز کو مضبوطی سے پکڑ سکتے ہیں- دیکھا جائے تو ہاتھ انسانی جسم کا سب سے ںمایاں حصہ ہیں- یوں توں آپ کو اپنے ارگرد کئی ایسے لوگ ملیں گے جو ہاتھ دیکھ کر یہ بتانے کا دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ کا ماضی٬ حال یا مستقبل کیسا ہوگا؟ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ اور انگلیوں کی اشکال سے آپ میں موجود مختلف بیماریوں کا پتہ لگانا بھی ممکن ہے؟ جی ہاں آپ کو یہ جان کو ضرور حیرت ہوگی کہ آپ کے ہاتھ آپ کے جسم میں خون کی روانی٬ ہارمونز اور تھائیرائیڈ کے متعلق اہم باتیں بیان کرتے ہیں- یہاں ہم صحت سے متعلق ایسی اہم باتوں کا ذکر کر رہے ہیں جو آپ کے ہاتھوں کے ذریعے ظاہر ہوتی ہیں-

سرخ ہاتھ اور آپ کی صحت:

اگر آپ کی ہتھیلیاں سرخ رہتی ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں- اگر آپ بہت زیادہ محنت طلب کام نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود ہتھیلی سرخ رہتی ہے تو آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے- جب آپ کا جگر درست طور پر اپنے امور سرانجام نہیں دیتا اور اور جسم میں موجود زہریلے مادے خارج نہیں کرپاتا تو ہاتھوں اور پاؤں میں موجود خون کی شریانوں کی سرگرمیوں اضافہ ہوجاتا ہے اور اسی کے نتیجے میں آپ کی ہتھیلی پر سرخ نشان آنا شروع ہوجاتے ہیں-
عموماً حاملہ خواتین سرخ ہتھیلیوں کی شکایت کرتی ہیں مگر اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ بھی خون کی شریانوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ہی ممکن ہوتا ہے- ایگزیما یا الرجی کے باعث بھی ہتھیلیاں اکثر سرخ ہوجاتی ہیں-

انگلیوں کی لمبائی اور آپ کی صحت:

آپ کی انگلیوں کی لمبائی بھی آپ کی صحت کے متعلق حیرت انگیز انکشافات کر سکتی ہے- عموماً مردوں کی تیسری انگلی ان کی شہادت والی انگلی سے بڑی ہوتی ہے٬ جبکہ خواتین کے معاملے میں اس کے برعکس ہوتی ہے- ایک تحقیق کے مطابق گھٹنوں یا جوڑوں کا مرض جسے osteoarthritis کہتے ہیں ان مرد اور خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے جن کی تیسری انگلی لمبی ہوتی ہے- تاہم اس مرض کے زیادہ اثرات خواتین میں پائے جاتے ہیں- جن خواتین کی شہادت والی انگلی لمبی ہوتی ہے ان میں چھاتی کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ایسے مردوں میں پروسٹیٹ کا کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں-

ناخنوں کی پیلاہٹ اور آپ کی صحت:

اگر آپ ناخنوں کو دبائیں اور وہ ایک منٹ سے زیادہ دیر تک سفید رہیں یا پھر ہر وقت پیلے پڑے تو یہ اینیمیا کی علامات میں سے ایک ہوسکتی ہے- یہ بیماری زیادہ تر آئرن کی کمی کے باعث ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناخنوں میں پیلا پن آجاتا ہے- اس پیلے پن کی دوسری وجہ خون میں لال خلیوں کی کمی بھی ہوسکتی ہے- آئرن کی کمی کے باعث تھکاوٹ اور زیادہ بیماری کی صورت میں دل کی بیماری ہونے کا خدشتہ بھی ہوتا ہے- لہٰذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اندر آئرن کی کمی ہے تو اپنے معالج سے مشورہ کریں- آپ کے معالج آپ کو دوا کے ساتھ بھرپور غذا کا مشورہ بھی دے سکتے ہیں جیسے کہ گوشت٬ پالک اور ہری سبزیوں کا استعمال وغیرہ-

انگلیوں کے سِروں پر سوجن اور آپ کی صحت:

جن لوگوں کی انگلیاں اوپر سے سوجھی ہوئی ہوتی ہیں یا ان پر ورم ہوتا ہے وہ زیادہ تر دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں- اس بیماری میں انگلیاں کے پور یا سِرے موٹے ہوجاتے ہیں اور ناخن ابھر کر باہر کی جانب آجاتے ہیں اور چمچ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں-
محض صرف انہی علامات کی وجہ سے آپ کو کسی کو بیمار قرار نہیں دے سکے٬ جن افراد کی انگلیاں مذکورہ شکل کی ہوجاتی ہیں وہ سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں لیکن اس کے ذرائع علاج بھی موجود ہیں-

انگلیوں کے نیلے پور اور آپ کی صحت:

انگلیوں کے پور اگر نیلے رںگ کے ہوں یا پر سُن ہوجاتی ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو خون کی خرابی کی شکایت ہے جس کو Raynaud کی بیماری کہا جاتا ہے- اگر آپ اس بیماری کے شکار ہیں تو آپ کی انگلیاں اس وقت نیلی یا سرمئی رنگ کی ہوجائیں گی جب آپ کسی ٹھنڈی چیز کو ہاتھ لگائیں گے- یہ بیماری زیادہ تر خواتین میں پائی جاتی ہے تاہم یہ خطرناک نہیں ہے- اس بیماری میں خون کی رگیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کی انگلیاں نیلی یا سرمئی رنگ کی ہوجاتی ہیں- اگر آپ اس بیماری کا شکار ہیں تو آپ کو بچاؤ کے لیے دستانوں کا استعمال کرنا چاہیے-

سوجھی ہوئی انگلیاں اور آپ کی صحت:

سوجھی ہوئی انگلیاں اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ آپ کا تھائیرائیڈ کا نظام درست طور پر کام نہیں کر رہا- جب آپ کا تھائیرائیڈ کا نظام صحیح کام نہیں کرتا تو وہ ایسے ہارمونز کم پیدا کرنے لگتا ہے جو کہ آپ کے میٹابولزم کے نظام کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے- تھائیرائیڈ کے مسائل کو معمولی سمجھ کر نظرانداز مت کیجیے کیونکہ یہ کئی دوسری بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں- اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کیجیے اور وہ چند ٹیسٹ کے ذریعے اس مرض کی تشخص کرے گا-

Things Your Hand Say About Your Health

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Things Your Hand Say About Your Health and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Things Your Hand Say About Your Health to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9693 Views   |   27 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

ہاتھ آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

ہاتھ آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہاتھ آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔