Daal Ka Paratha
اجزاء:
آٹا: 2 کپ
اُبلی ہوئی چنا دال یا مسور دال: 1 کپ
پیاز (باریک کٹی ہوئی): 1 عدد
ہری مرچ (باریک کٹی): 1 عدد
ہرا دھنیا (کٹا ہوا): 2 کھانے کے چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
ہلدی: چٹکی بھر
گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
تیل یا گھی: تلنے کے لیے
دال کا پراٹھا بنانے کی ترکیب:
اُبلی ہوئی دال کو اچھی طرح میش کرلیں۔
اس میں پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور تمام مصالحے شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
آٹے کو گوندھ کر درمیانے سائز کی پیڑیاں بنا لیں۔
ایک پیڑی کو بیل کر اس میں دال کا آمیزہ رکھیں، بند کریں اور ہلکے ہاتھ سے بیل لیں۔
گرم توے پر پراٹھا ڈالیں، دونوں طرف تیل یا گھی لگا کر سنہری ہونے تک سینک لیں۔
گرم گرم دال کا پراٹھا دہی، اچار یا مکھن کے ساتھ پیش کریں۔
ہے! مزیدار اور غذائیت سے بھرپور پراٹھا تیار
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Daal Ka Paratha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daal Ka Paratha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.