Imad Wasim Rumored Girlfriend Nyla Rajah Bashes Sannia Ashfaq
ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں، جب جولائی 2025 میں ان کا نام کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تنازع کے بعد خبروں میں آیا۔ اُس وقت شائقینِ کرکٹ نے عماد وسیم اور نائلہ راجہ کو ایک ساتھ دیکھا، جب عماد کی اہلیہ ثانیہ اشفاق اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہی تھیں۔ مداحوں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اب عماد وسیم کی طلاق کے اعلان اور ثانیہ اشفاق کی جانب سے تیسرے فریق پر اشارہ کرنے والی پوسٹ کے بعد، سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر نیلا راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس کے کمنٹ سیکشن میں نیلا راجہ سے جواب مانگا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے سوال کیا، "نائلہ، اگر یہ الزامات جھوٹے ہیں تو ثبوت دکھائیں یا صاف کہہ دیں۔"
اس پر نائلہ راجہ نے طویل جواب دیتے ہوئے قانونی نکتہ اٹھایا اور کہا کہ، اگر کسی کے پاس واقعی ثبوت ہوں تو ہتکِ عزت کے خوف کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، کیونکہ ہتکِ عزت صرف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لاگو ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، بغیر ثبوت شور مچانا سچ سامنے لانا نہیں بلکہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
نائلہ کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ردِعمل مزید تیز ہوگیا۔ کئی صارفین نے ان کے بیان کو نامناسب قرار دیا اور سخت الفاظ میں تنقید کی۔ کسی نے نیا گھر توڑنے والی کہا، تو کسی نے ان کے اعتماد کو غلطی کے بعد معصوم بننے کی کوشش قرار دیا۔ بعض صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ جب ثانیہ اشفاق نے کسی کا نام تک نہیں لیا تو نائلہ نے خود کو مخاطب کیوں سمجھا؟
یہ تنازع ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ سوشل میڈیا پر خاموشی بھی سوال بن جاتی ہے، اور جواب کبھی کبھی آگ میں مزید تیل ڈال دیتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Imad Wasim Rumored Girlfriend Nyla Rajah Bashes Sannia Ashfaq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imad Wasim Rumored Girlfriend Nyla Rajah Bashes Sannia Ashfaq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.