ہماری خوراک ہماری بہت ساری بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ ہم کتنے ہی بیمارہوں اپنی خوراک میں تبدیلی لانا پسند نہیں کرتے ، وہی مرغن،مرچوں اور تیل سے بھرے کھانے کھا کھا کر اپنے آپ کو بیمار کر لیتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک بار وزن بڑھ جائے تو پھر وہ کم ہونے میں نہیں آتا۔ بہت کم ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جو سب کچھ کھاتے ہیں اس کے باوجود ان کا وزن نہیں بڑھتا۔ آج ہم یہاں ایک بہترین ہائی پروٹین سلاد کی ریسیپی بتا رہے ہیں جو کہ وزن کم کرنے، انرجی لیول بڑھانے اور آپ کو بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں،اس کے علاوہ ان میں موجود فائبر ،پروٹین،میگنیشئیم اور کیلشئیم آپ کو توانائی فراہم کر کے جسم میں کسی قسم کی کمزوری نہیں ہونے دیتے۔ یہ سلاد مکمل غذائیت سے بھرا آپ کا پورا کھانا ہے۔
ہائی پروٹین سلاد:
1۔ بلیک بینز،ریڈ بینز، وائٹ بینز،گندم، مٹر،ٹماٹر،کھیرا،پیاز،لیموں کا رس،سیب کا سرکہ ،مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ،نمک
بلیک بینز،ریڈ بینز،وائٹ بینز،گندم،مٹرکو ابال لیں،ان میں آپ کالے چنے یا کابلی چنے بھی ڈال سکتے ہیں۔ اب باقی سبزیاں بھی کاٹ کر ڈال دیں۔ اب اس کی ڈریسنگ بنا لیں۔اس میں لیموں کے رس میں ،سیب کا سرکہ ،مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ ،نمک مکس کر کے ان تمام مکس کی ہوئی چیزوں میں ڈال دیں۔ یہ مزیدار انرجی سے بھرپور سلاد کھانے کے لئے بالکل تیار ہے۔
2۔ بند گوبھی،کھیرا، شملہ مرچ،ٹماٹر،کالے زیتون،لو فیٹ چیڈر چیز، بون لیس چکن،لیموں کا رس،زیتون کا تیل،نمک،کالی مرچ،اوریگانو
ان سب چیزوں کو مکس کر لیں،چکن کو ایک چمچ تیل میں چند منٹ پکا لیں ہلکا سا کالی مرچ نمک ڈال دیں۔ اب اس کی ڈریسنگ بنا لیں،اس میں لیموں کا رس،نمک،کالی مرچ،زیتون کا تیل،اوریگانو مکس کر کے اس پر ڈال دیں۔مزیدار سلاد تیار ہے۔