دو بار محبت کرچکا ہوں لیکن.. اسامہ خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

"میرا کبھی کوئی کرش نہیں رہا لیکن دو بار محبت ہوچکی ہے. آج کل کسی سے محبت نہیں ہے نا ہی کوئی رومانوی تعلق ہے"

یہ کہنا ہے خوبرو اداکار اسامہ خان کا جنھوں نے مذاق رات میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا.

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میری ذاتی زندگی اور خاندان کے بار میں سوالات کرنے لگتے ہیں جن میں زیادہ تر سوالات میری شادی کے بارے میں ہوتے ہیں. میں ابھی فوری شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا اور چاہتا ہوں کہ لوگ مجھ سے شادی کا سوال نہ کیا کریں.

محبت کے بارے میں اسامہ خان کا کہنا تھا کہ انھیں لگتا ہے اصل محبت ایک طرفہ محبت ہی ہوتی ہے اور اگر دونوں ایک دوسرے کو چاہیں پھر بھی ایک فریق زیادہ ہی چاہتا ہے.

اسامہ خان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ تیسری بار محبت ہوگی یا نہیں لیکن اب تک وہ دوبار محبت کر چکا ہوں"

اسامہ خان نے انکشاف کیا کہ اداکاری سے پہلے وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے اور اب بھی وہ ایک فرم میں ملازمت کرتے ہیں. بنیادی طور پر اسامہ کا تعلق پنجاب کے شوہر گوجرانوالا سے ہے. وہاں ان کا اپنا اسکول بھی ہے جس کے اکائونٹس وہ خود دیکھتے ہیں.

اسامہ نے اپنے مزاج کے حوالے سے بتایا کہ لوگ اگرچہ مجھے بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں. شرمیلا ہوں اور کم بولتا ہوں لیکن جب لوگ مجھ سے بات کرتے ہیں تو ان کی رائے تبدیل ہوجاتی ہے.

Ussama Khan Shared His Personal Details

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ussama Khan Shared His Personal Details and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ussama Khan Shared His Personal Details to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   810 Views   |   07 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دو بار محبت کرچکا ہوں لیکن.. اسامہ خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

دو بار محبت کرچکا ہوں لیکن.. اسامہ خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دو بار محبت کرچکا ہوں لیکن.. اسامہ خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔