کھانوں کے معاملے میں پاکستان کا ہر شہر اپنی کسی نہ کسی منفرد ڈش کی وجہ سے مشہور ہے، پھر چاہے وہ کراچی کی بریانی ہو یا لاہور کے پائے، پشاور کے چپلی کباب ہوں یا پھر ملتان کا سوہن حلوہ، ہر ایک دوسرے پر بھاری ہے۔
لیکن صرف کراچی اور لاہور کے کھانوں کی بات کی جائے تو پلڑا ہمیشہ کراچی کے کھانوں کا ہی بھاری نظر آتا ہے۔
کھانوں کی اس بحث میں اب اداکارہ صحیفہ جبار نے بھی حصہ لے لیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے لاہوری کھانوں کی برائی کر ڈالی۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ کراچی اور لاہور کے کھانے میں آپ کو کہاں کا پسند ہے تو انہوں نے جواب دیا؛¬¬¬
"لاہور کے مقابلے میں کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، نہاری اور پائے یہاں بہت اچھے ہیں جبکہ لاہور کے کھانے بہت بُرے ہیں۔"
صحیفہ نے مزید کہا کہ، لاہور کی بس بٹ کڑاہی اچھی ہے، جس پر میزبان نے کہا کہ، بٹ کراہی بھی اچھی نہیں ہے میں ایک مرتبہ کھانے گیا تو اس میں سے مکھن کی ہیک آرہی تھی۔
یہ سن کر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ، کراچی والو! مکھن کی خوشبو ہوتی ہے ہیک نہیں اور بٹ کراہی تھال میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saheefa Jabbar On Karachi And Lahore Food and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saheefa Jabbar On Karachi And Lahore Food to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.