جلد اور معدے کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد سے بھرپور ''نیاز بو'' کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیں اسے لگانے کا آسان طریقہ

کہتے ہیں کہ گھر میں مختلف قسم کے پودے لازمی رکھنے چاہئیں، کیونکہ اس سے ناصرف گھر کی آب و ہوا بہتر ہوتی ہے بلکہ پودے انسان کے دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ پودے آپ کے ذہنی تناؤ کو کم کر کے سکون فراہم کرتے ہیں۔
کے فوڈز ہمیشہ ہی اپنے پڑھنے والوں کے لیے منفرد تحریریں لاتی ہے جسے پڑھ کر معلومات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آپ کو ڈھیروں فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کے لیے نیاز بو کے پودے کے فوائد لے کر آئے ہیں۔
نیاز بو پودینے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی ایک قسم تلسی بھی ہے۔ نیاز بو کو انگریزی زبان میں sweet basil کہا جاتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی فائدہ مند پودا ہے۔

فوائد:

کھانے کا ذائقہ

نیاز بو کے پتوں کو کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کھانوں کا ذائقہ لذیز ہو جاتا ہے۔ اطالوی لوگ اسے اپنے کھانوں میں لازمی استعمال کرتے ہیں۔ مختلف سلاد میں اسے خاص جز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مشہور اطالوی کہاوت ہے کہ ''جہاں نمک کا استعمال ہوتا ہے وہاں سوئیٹ بازل (نیاز بو) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے''۔

طبی فوائد

نیاز بو کے پتے صبح نہار منہ کھانے سے دل کی بیماری میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا پانی پینے سے جلد کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں جیسا کہ داغ دھبے اور ضدی نشانات۔ نیاز بو کے پتے نہار منہ کھانے سے معدہ صاف ہوتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں معدے کی پریشانی رہتی ہو، وہ نیاز بو کا استعمال اپنی غذا میں لازمی رکھیں۔

مچھر مکھیوں سے گھر پاک

نیاز بو کی خوشبو مچھر اور مکھیوں کو بے حد ناپسند ہوتی ہے، اِس لیے اگر یہ پودا آپ گھر میں لگائیں گے تو اِس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں نہیں آئیں گی، یوں آپ کا گھر ان سے پاک ہو جائے گا۔

چٹنی اور قہوے میں استعمال

نیاز بو کے پتوں سے چٹنی اور قہوہ بھی بنایا جاتا ہے۔ چٹنی کا ذائقہ کافی مزے دار ہوتا ہے جو کہ پیٹ کی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ قہوہ بھی معدے کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

گھر میں اگانے کا آسان طریقہ:

٭ نیاز بو کے پودے کو زمین اور گملے دونوں میں اگایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا پودا بڑا اگانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے 12 انچ کا گملا لیں۔
٭ گملے کے سوراخ کو کسی پتھر کی مدد سے ڈھک دیں، اگر پتھر نہیں تو کاغذ کو تین چار بار تہہ کر کے اُس سے گملے کا سوراخ ڈھک لیں۔
٭ اس کی مٹی تیار کرنے کے لیے تین حصے مٹی لیں اور ایک حصہ گوبر کی کھاد لے لیں۔ اِن کو اچھی طرح ملا کر گملے میں بھر لیں۔
یاد رکھیں جکہ اس پودے کو زیادہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر اِس کو زیادہ کھاد دی جائے تو اِس کے پتوں کا ذائقہ گکم ہونے لگتا ہے۔
٭ گملا تیار کرنے کے بعد اس میں بیج ڈالے جائیں گے۔ اِس کے بیج ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ نیاز بو کے بیج ہم فروری کے مہینے میں لگا سکتے ہیں۔ بیج لینے کے بعد مٹی میں ایک سنٹی میٹر کا سوراخ کریں اور اِس میں بیج ڈال دیں اور پھر سوراخ کو مٹی سے ڈھک دیں ساتھ ہی پانی بھی دیں۔
٭ گملے کو کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سورج کی دھوپ چھن کے آ رہی ہو۔ تقریباً ایک ہفتے بعد بیج سے پودا نکل آئے گا۔ جب پودا پانچ انچ بڑا ہو جائے تو اس کو دھوپ میں رکھا جا سکتا ہے۔ پودے کو ہر روز پانی دیں اگر گرمی ذیادہ ہو جائے تو دن میں دو بار پانی دیں۔
یاد رہے اِس کے پتوں کو سکھا کر بھی رکھا جا سکتا ہے یا پھر آپ اسے فریز بھی کر سکتے ہیں۔
اس پودے میں موسم سرما سے پہلے پھول لگنا شروع ہو جائیں گے جو شہد کی مکھیوں کو اپنی طرف کھینچیں گے۔ کچھ عرصے بعد اُن پھولوں سے بیج بن جائیں گے تو آپ بعد میں پودے اگانے کے لیے ان بیجوں کو اکھٹا کر لیں۔ جب پودے پر بیج لگ جائیں اور اِس دوران بارش ہو جائے تو پودے بہت خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

Tulsi Niaz Bo Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tulsi Niaz Bo Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tulsi Niaz Bo Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5656 Views   |   11 Aug 2022
About the Author:

Shaheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جلد اور معدے کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد سے بھرپور ''نیاز بو'' کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیں اسے لگانے کا آسان طریقہ

جلد اور معدے کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد سے بھرپور ''نیاز بو'' کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیں اسے لگانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد اور معدے کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد سے بھرپور ''نیاز بو'' کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیں اسے لگانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔