بچہ 5 سینٹی میٹر کی پن کیسے نگل گیا؟ پن سے آنت اور جگر میں چھید ہونے کے بعد بچے کے ساتھ کیا ہوا؟

متحدہ عرب امارات، تمیم، ایک 18 ماہ کے چھوٹے بچے کو جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے غلطی سے 5 سینٹی میٹر لمبی عبایا پن نگل لی۔ اس واقعے نے ایک خطرناک موڑ اختیار کر لیا جب تیز پن کے ذریعے جسم کے اندر سوراخ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک سوراخ آنت اور دوسرا جگر میں ہو گیا۔

تمیم کے والدین کو واقعے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد صورتحال کی سنگینی کا علم ہوا جب انہوں نے اس کی تکلیف کو دیکھا جہاں وہ پیٹ پکڑ کر رو رہا تھا۔

تمیم کے والد محمد راغب کا کہنا تھا کہ، "ہم نہیں جانتے تھے کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ وہ درد سے مسلسل رو رہا تھا۔ ہم جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ کہیں اس نے اپنے منہ میں کوئی چیز تو نہیں ڈالی تھی، جس پر میری بیٹی کو یاد آیا کہ اسے ایک پن ملا تھا، جس سے شبہ پیدا ہوا کہ شاید اس نے اسے نگل لیا ہے۔

بچے کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی اور والدین نے ابتدائی طور پر قریبی طبی سہولت کے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، جنہوں نے پھر انہیں پیڈیاٹرک سرجن سے ملنے کا مشورہ دیا۔ تمیم کو ہسپتال لایا گیا، جہاں پن کی صحیح جگہ کی شناخت کے لیے سی ٹی اسکین کیا گیا۔

عجمان کے پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر مفیق گجدھر اور ان کی ٹیم نے پن کو ہٹانے کے لیے ایک اہم لیپروٹومی سرجری کی۔ 5 سینٹی میٹر لمبی عبایا پن بچے کے جگر میں داخل ہوچکی تھی، اس کی تیز نوک آنت میں چھید کررہی تھی۔ اس سے اہم اعضاء میں انفیکشن کے پھیلنے اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا، جس سے اندرونی خون بہنے لگا۔ دونوں صورتوں میں، نتیجہ مہلک ہو سکتا تھا۔

اس سرجری میں پہلے بچے کے پیٹ میں موجود پن جو اندرونی اعضاء میں چھید کر رہی تھی، کو تلاش کیا گیا اور پھر اسکو نکالا، اسکے بعد سوراخ شدہ حصے (آنت کا ایک حصہ) کی مرمت کی اور آخر میں جگر کو ہونے والے ممکنہ نقصان کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ تمیم اس وقت ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ والدین چھوٹے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور جب بھی وہ دم گھٹنے یا پیٹ درد کی شکایت کریں تو انہیں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلیئے لے جایا جائے۔

Doctors Saves Baby Boy Life Who Swallows A Pin

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Doctors Saves Baby Boy Life Who Swallows A Pin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doctors Saves Baby Boy Life Who Swallows A Pin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1399 Views   |   12 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بچہ 5 سینٹی میٹر کی پن کیسے نگل گیا؟ پن سے آنت اور جگر میں چھید ہونے کے بعد بچے کے ساتھ کیا ہوا؟

بچہ 5 سینٹی میٹر کی پن کیسے نگل گیا؟ پن سے آنت اور جگر میں چھید ہونے کے بعد بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچہ 5 سینٹی میٹر کی پن کیسے نگل گیا؟ پن سے آنت اور جگر میں چھید ہونے کے بعد بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔