بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ۔۔ جانیئے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کے چند آسان اور مفید طریقے

دورانِ حمل وزن بڑھنا ایک عام سے بات ہے اس دوران خواتین کا وزن 11 سے 16 کلو تک بڑھ جاتا ہے لیکن اگر ڈیلیوری کے بعد اس وزن کو کم نہ کیا جائے تو یہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ بھی اپنی پہلے جیسی جسمانی حالت میں واپس آجائیں اور خوبصورتی میں بھی کوئی کمی نہ رہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد کب وزن کم کرنا چاہیئے؟

ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے 60 دنوں تک خواتین کو وزن کم کرنے کی فکر میں نہیں رہنا چاہیئے، کیونکہ بچے کی پیدائش کے 6 ہفتوں بعد ماں کا وزن خود بخود بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا پڑتا ہے زیادہ بہتر ہوگا اگر ورزش کر کے وزن کم کیا جائے اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے۔

بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کے آسان طریقے

• چہل قدمی

خواتین کے لئے بچے کی پیدائش کے بعد ورزش کا وقت نکالنا کافی مشکل کام ہوتا ہے لیکن اگر اس کی جگہ چہل قدمی کی عادت اپنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار پھر 5 ہزار قدم تیز تیز چلنے کی عادت ڈالی جائے تو اس سے ماں کا وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

• دودھ پلانا

دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کا وزن خود بخود بھی کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس دوران ماں روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 800 کیلوریز خارج کرتی ہیں اور انہیں نئی کیوریز کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں جب آہستہ آہستہ بچہ بڑا ہونے لگتا ہے تو سیریلیک اور دیگر غذاؤں کا استعمال شروع کروا دینا چاہیئے جس سے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ دودھ پلانے کی ضرورت نہ پڑے اور آپ کیلوریز کا کم استعمال کر کے اپنا وزن کم کر سکتی ہیں۔

• الگ الگ غذائیں

ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کے لئے ماں کو دالوں، پھلیوں، سزبوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیئے جبکہ چکنائی والی غذاؤں اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

• صحت مند اسنیکس

ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کو دن میں 5 سے 6 مرتبہ بھوک لگتی ہے ایسے میں ماں کو چاہیئے کہ وہ 3 وقت صحت بخش کھانا کھانے کے علاوہ جب بھوک لگے تو خشک میوہ جات، دہی اور تازہ پھلوں کا استعمال کرے اس سے نہ ہی وزن بڑھے گا اور نہ ہی غذائیت میں کمی آئے گی۔

• نیند

بچے کی پیدائش کے بعد نیند پوری ہونا بہت مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ بچے ماں کو رات بھر جگاتے ہیں اور بار بار بھوک لگنے کی وجہ سے روتے ہیں جس کی وجہ سے نیند کی کمی بھی ماں میں وزن بڑھانے کی وجہ بنتی ہے، ایسے میں جب بچہ 2 سے 3 ماہ کا ہو جائے تو اس کے سونے اور جاگنے کی روٹین بنانی چاہیئے تاکہ آپ کی بھی نیند پوری ہو سکے اور وزن میں کمی آ سکے۔

Bachy Ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachy Ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10095 Views   |   01 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ۔۔ جانیئے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کے چند آسان اور مفید طریقے

بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ۔۔ جانیئے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کے چند آسان اور مفید طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ۔۔ جانیئے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کے چند آسان اور مفید طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔