بدہضمی اور معدے کے مسائل کے چند صدیوں پُرانے آزمودہ طریقے ۔۔ جو دیں آپ کو پیٹ کے تمام مسائل سے نجات

اکثر ہم میں سے کئی لوگ پیٹ درد، گیس، بدہضمی، اور پیٹ کے دیگر مسائل سے پریشان رہتے ہیں اور ڈاکٹروں کے چکر لگا لگا کر پیسے پانی کا طرح بہا دیتے ہیں لیکن پھر بھی مکمل طور پر علاج نہیں ہو پاتا اور بدہضمی، سینے کی جلن بار بار آپ کے لئے مشکل پیدا کرتی رہتی ہے۔
لیکن اب پیٹ اور معدے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانے اور ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں پیٹ درد، بدہضمی اور گیس سے نجات کے لئے صدیوں پُرانے چند آزمودہ نسخے جو دیں گے آپ کو فوری آرام۔

پیٹ اور معدے کے مسائل سے نمٹنے کے لئے آزمودہ نسخے

• دہی اور اسپغول کی بھوسی

ہم بچپن سے اپنی دادی نانی اور امی سے سنتے آ رہے ہیں کہ جیسے ہی گھر میں کسی کے پیٹ میں درد، موشن یا گڑ بڑ ہو تو کہا جاتا ہے کہ دہی میں اسپغول ملاؤ اور کھا لو ابھی ٹھیک ہو جائے گا، یہ ایک ایسا نسخہ ہے جو کئی دہائیوں سے مقبول ہے اور آج بھی اگر پیٹ اور معدے کا کوئی مسئلہ ہو تو اس نسخے کو اپنا کر موشن، پیچز اور پیٹ کی گرمی وغیرہ سے نجات پایا جا سکتا ہے۔

• پودینے کی چائے

پودینے میں ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو پیٹ کے درد اور معدے کی خرابی کو دور کر سکتی ہیں پودینے کی پتیوں کو اُبال کر اس کی چائے پینے سے بدہضمی، متلی، اُلٹی، گھبراہٹ معدے کی گرمی، معدے کے مسائل اور پیٹ کے مسائل سمیت ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اگر آپ کو بھی ان میں سے کسی مسئلے کا سامنا ہو تو پودینے کی چائے پیا کریں۔

• ادرک

ادرک کے بےشمار فوائد ہیں جن میں پیٹ کے مسائل، ہاضمہ درست کرنا اور گیس سے نجات بھی شامل ہے، یہ آپ کے پیٹ کی تمام بیماریوں کے لیے ایک بہترین حل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ادرک میں سوزش کی حیرت انگیز خصوصیات ہیں جو پیٹ کی بیماریوں اور متلی کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ادرک میں سوزش کی حیرت انگیز خصوصیات ہیں جو پیٹ کی بیماریوں اور متلی کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہیں، مزید یہ کہ ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت سے بھرپور غذائی اجزاء قوت مدافعت بڑھانے اور میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، ادرک کے کچھ ٹکڑے پانی میں ابال کر ادرک کی چائے تیار کریں، پیٹ کی بیماریوں سے نجات کے لیے یہ چائے روز پیئیں بہترین نتائج پائیں گے۔

• کیمومائل کی چائے

گلِ ببونا یعنی کیمومائل کی چائے صدیوں سے پیٹ کے مسائل درد سے نجات اور معدے کے مسائل دور کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے، یہ ایک پرانی گھریلو علاج ہے کیمومائل اینٹی سوزش خصوصیات سے مالا مال ہے جو درد کو کم کرنے اور سوزش کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے پیٹ اور معدے کے مسائل سے نجات کے لئے کیمومائل کی چائے بنا کر پیئیں۔

Badhazmi Aur Maday Ke Masail Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badhazmi Aur Maday Ke Masail Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badhazmi Aur Maday Ke Masail Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2265 Views   |   06 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

بدہضمی اور معدے کے مسائل کے چند صدیوں پُرانے آزمودہ طریقے ۔۔ جو دیں آپ کو پیٹ کے تمام مسائل سے نجات

بدہضمی اور معدے کے مسائل کے چند صدیوں پُرانے آزمودہ طریقے ۔۔ جو دیں آپ کو پیٹ کے تمام مسائل سے نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدہضمی اور معدے کے مسائل کے چند صدیوں پُرانے آزمودہ طریقے ۔۔ جو دیں آپ کو پیٹ کے تمام مسائل سے نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔