آپ کی گردن آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ بھاری ہو جاتی ہے یا جب آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے تو پورے جسم کے ساتھ ساتھ گردن کے نچلے حصے پر بھی چربی آ جاتی ہے اور گردن موٹی ہو جاتی ہے، یہ آپ کے چہرے کو غیر متناسب شکل دے سکتا ہے۔
اکثر لوگ ثبل چن کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور اسے ختم کرنے کے لئے کئی طریقے آزماتے ہیں، لہذا آپ کو اس پریشانی سے بچانے اور گردن کی چربی سے نجات دلانے کے لیے یہاں ہم آپ کو کچھ غذاؤں کی تجاویز اور ورزشوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
• غذا کے زریعے ڈبل چن کم کرنے کے طریقے
• گرین ٹی کا استعمال
سبز چائے کیٹیچنز سے بھرپور ہوتی ہے، جو کہ ایک اعلیٰ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور یہ وزن میں کمی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گردن سے چربی کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، اس لئے روزانہ ایک سے دو کم گرین ٹی کا استعمال ضرور کریں۔
• ایکسٹرا ورژن ناریل کا تیل
ناریل کے تیل میں میڈیم چین فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں اس سے آپ کو غیر مطلوبہ چربی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ناریل کا ایکسٹرا زرژن تیل لے کر اسے نیم گرم کریں اور روزانہ رات یا صبح میں اپنی گردن کی اس تیل سے مالش کریں، ایسا کرنے سے بھی ڈبل چِن کم ہوگی۔
• خربوزہ
خربوزہ کم کیلوریز والا پھل ہے اور یہ جسم سے اضافی چربی دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خربوزے کو روزانہ کھائیں اس سے گردن کی اضافی چربی بھی دور ہوگی اور وزن میں بھی کمی آئے گی۔
• لیموں کا رس
لیموں کا رس آپ کے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے اور آپ کے جسم سے اضافی چربی کو کم کر کے وزن میں کمی کے ساتھ ڈبل چن کم کرنے کا کام بھی کرتا ہے، لیموں کا رس پینے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور ہاضمہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔
• ورزش کے زریعے ڈبل چِن کم کرنے کے طریقے
ڈبل چن کو کم کرنے کے لئے بہتر غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی ضروری ہے جس سے آپ کی گردن اور چہرے کے مسلز متحرک ہو سکیں، اپنی زبان کو فولڈ کر کے جبڑے کے اوپری حصے کی طرف لگائیں اور گردن کو چھت کی جانب اوپر کر لیں اب اپنے نیچے والے جبڑے کو آگے کی طرف زور دیں۔
روزانہ 5 سے 10 منٹ تک یہ وزرش ضرور کریں ایسا کرنے سے بھی گردن کی اضافی چربی کم ہوگی، اس کے علاوہ ایک دم سیدھا بیٹھ کر گردن سیدھی رکھ کر اپنے ہاتھ کے انگوٹھے سے جبڑے کے نیچے زور دیں اور ڈبل چن کو پریشر سے دبائیں، ایسا کرنے سے بھی مسلز متحرک ہوں گے اور ڈبل چن کم ہوگی۔
• کارڈیو ورزش
روزانہ چہل قدمی، جاگنگ، اور جمپنگ کریں ایسا کرنے سے پورے جسم سے اضافی چربی کم ہوگی جسم متحرک ہوگا تو چربی تیزی سے کم ہوگی آپ پرسکون محسوس کریں گے اور ڈبل چن بھی کم ہو جائے گی۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Double Chin Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Double Chin Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.