مولانا طارق جمیل خود مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئے.. وینا ملک کو استغفار کرنے پر تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

"لوگ آج بھی مجھے ٹرول کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تھی، اب آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔ میں پوچھتی ہوں، کہاں لکھا ہے کہ ایسا ممکن نہیں؟ ہر شخص کو اپنی اصلاح کا حق ہے۔" وینا ملک نے متھیرا کے شو میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا۔

ماضی کی متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پرورش ایک مذہبی ماحول میں ہوئی اور وہ ہمیشہ سے دینی رجحانات رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی رجحان انہیں حجاب کی طرف لے گیا، اور آج بھی وہ دل سے اسی راہ پر گامزن ہیں۔

وینا نے کہا کہ اگر نئی نسل قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھے تو کسی مولوی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیونکہ مقدس کتاب میں زندگی کے تمام اصول واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں۔

اداکارہ نے ماضی کے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب انہوں نے ٹی وی پر مذہبی پروگرام کی میزبانی کی، لیکن انہیں اس پر بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کے ماضی کے لباس کو بنیاد بنا کر انہیں تنگ کیا، مگر وہ یہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ہر انسان کو اپنی زندگی بدلنے اور اپنے رب سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

پروگرام کے دوران وینا نے مفتی قوی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کی کردار کشی کی اور ان کی زندگی کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک بزرگ ہونے کے باوجود مفتی قوی نے ان کے فیصلوں پر تنقید کی۔ تاہم، مولانا طارق جمیل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی نرم دل اور اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں۔

وینا نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل سے ان کی کئی ملاقاتیں ہوئیں اور کبھی بھی انہوں نے ان پر ماضی کے کسی عمل کے بارے میں سوال نہیں اٹھایا۔ بلکہ ان کا انداز ہمیشہ حوصلہ افزا اور مثبت تھا۔

وینا ملک کی زندگی کے ان پہلوؤں نے ایک بار پھر ان کی شخصیت کو زیر بحث لا دیا ہے، جہاں وہ خود کو اپنے فیصلوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ کسی کو حق نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔

Veena Malik Being Critisized For Astaghfar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Veena Malik Being Critisized For Astaghfar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Veena Malik Being Critisized For Astaghfar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   455 Views   |   14 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 January 2025)

مولانا طارق جمیل خود مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئے.. وینا ملک کو استغفار کرنے پر تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

مولانا طارق جمیل خود مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئے.. وینا ملک کو استغفار کرنے پر تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مولانا طارق جمیل خود مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئے.. وینا ملک کو استغفار کرنے پر تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔