جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضح علامات اور آسان قدرتی علاج

وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور اعصاب کی نشونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس کی کمی ہمارے جسم کو سخت ناقابل تلافی نقصانات پہنچا سکتی ہے۔
وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کی ادویات بھی موجود ہیں۔
یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس کی کمی کی چند علامات درج ذیل ہیں۔

ہڈیوں کی کمزوری
وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ یہ ہڈیوں میں کیلشیئم کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے جس سے ہڈیوں کی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے۔اس کی کمی کمر، جوڑوں اور گھٹنوں وغیرہ میں درد کا سبب بن سکتی ہے جو اس قدر شدید ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے روزمرہ کے کام انجام دینے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔

بہت زیادہ پسینہ آنا
وٹامن ڈی کی کمی جسم میں پسینہ کے غدود کو فعال کرتی ہے جس سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔ یہ علامت نومولود بچوں میں بھی پائی جاسکتی ہے۔اگر کسی شخص یا بچے کو بہت زیادہ پسینہ آرہا ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے اور ایسی صورت میں فوری طور پر اس کے تدارک کی ضرورت ہے۔

ڈپریشن
وٹامن ڈی کی کمی خون کے بہاؤ کی رفتار کو کم کرتی ہے جس سے ایک طرف تو اعصاب اور پٹھوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ دوسری جانب دماغ کی طرف خون کا کم بہاؤ ڈپریشن، مایوسی اور اداسی کے جذبات پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

بالوں کا جھڑنا
بالوں کا تیزی سے جھڑنا ذہنی دباؤ کے باعث ہوتا ہے تاہم وٹامن ڈی کی کمی بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ خواتین میں خاص طور پر بال جھڑنے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہی ہے۔

پٹھوں میں درد
وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں میں درد اور الرجی کا سبب بھی بن سکتی ہے جو جلد کو زخمی بھی کرسکتی ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں
سپلیمنٹس
وٹامن ڈی سپلیمنٹس بھی بازار میں عام ملتے ہیں اور انہیں روزانہ کھایا جاتا ہے، مگر کسی سپلیمنٹ کے انتخاب کا فیصلہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں۔

گائے کی کلیجی
اگر آپ کو کلیجی کھانا پسند نہیں تو اس کا یہ فائدہ کھانے پر مجبور کردے گا، گائے کی کلیجی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ دیگر غذائی اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں جیسے وٹامن اے، آئرن اور پروٹین، تاہم اس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہے تو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

انڈے کی زردی
جن لوگوں کو مچھلی یا جھینگے کھانا پسند نہیں تو انڈے ایسے افراد کے لیے اچھا آپشن ہے جو کہ وٹامن ڈی سے بھرپور ہونے کے ساتھ دیگر غذائی اجزا بھی جسم کو فراہم کرتے ہیں، ویسے تو انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر وٹامنز اور منرلز عام طور پر زردی میں ہوتے ہیں۔ ایک انڈے کی زردی سے کچھ مقدار میں وٹامن ڈی جسم کو ملتا ہے خصوصاً دیسی انڈوں میں یہ مقدار فارمی کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Vitamin D Ki Kami Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin D Ki Kami Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin D Ki Kami Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Najma  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9334 Views   |   13 Aug 2021
About the Author:

Najma is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Najma is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضح علامات اور آسان قدرتی علاج

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضح علامات اور آسان قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضح علامات اور آسان قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔