سوئیٹر اور کمبلوں سے ناگوار بو کیسے ختم کریں؟ سردیوں کے گرم کپڑے نئے ہوں یا پرانے جانیں صرف لیموں سے ان کی بدبو ختم کرنے کا آسان طریقہ

سردیوں میں کپڑے پہننے کا الگ ہی مزا ہے۔ گرم گرم اونی سوئیٹرز ہوں یا خوش رنگ شالز، الگ ہی بہار دکھاتے ہیں۔ ساتھ ہی کمبل میں گھس کر بیٹھنا بھی کسے ناپسند ہوسکتا ہے البتہ ہر سال جب ان اونی کپڑوں کو ٹرنک سے نکالا جاتا ہے تو بھلے یہ دھو کر رکھے گئے ہوں، ان کپڑوں سے ناگوار سی بو آنے لگتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں

پرانے اور صاف اونی کپڑوں سے سیلن کی بو ختم کرنے کا طریقہ

اس کام کے لئے ہمیں صرف 2 عدد لیموں اور ایک خوشبودار فیبرک کنڈیشنر کی ضرورت ہوگی۔ ایک کپ پانی لیں اور اس میں 2 عدد لیموں نچوڑ کر اور چھان کر ملا لیں۔ اب کوئی بھی خوشبودار فیبرک کنڈیشنر لیں اور ایک ڈھکن پانی اور لیموں والے محلول میں ملا لیں۔ ایک اسپرے بوتل میں یہ محلول ڈال دیں اور نکالے ہوئے کپڑوں کو دھوپ لگانے کے بعد کھول کر اچھی طرح یہ اسپرے کردیں۔ اسپرے کے بعد کپڑوں کی نمی ختم کرنے کے لئے انھیں ایک بار پھر دھوپ میں ڈال دیں۔

لنڈے کے کپڑوں سے بو ختم کرنے کا طریقہ

اونی کپڑے اگر لنڈے کے ہوں تو ان میں فیومیگیشن کا اسپرے بی شامل ہوتا ہے جس کی بو دھلنے کے بعد بھی نہیں جاتی۔ اس ناگوار بو کو ختم کرنے کے لئے اسی اسپرے میں ایک ڈھکن سفید سرکہ ملا دیں اور محلول ہلا کر اچھی طرح کپڑوں پر اسپرے کردیں اور بعد میں کپڑے دھوپ میں سکھا لیں۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1210 Views   |   10 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سوئیٹر اور کمبلوں سے ناگوار بو کیسے ختم کریں؟ سردیوں کے گرم کپڑے نئے ہوں یا پرانے جانیں صرف لیموں سے ان کی بدبو ختم کرنے کا آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سوئیٹر اور کمبلوں سے ناگوار بو کیسے ختم کریں؟ سردیوں کے گرم کپڑے نئے ہوں یا پرانے جانیں صرف لیموں سے ان کی بدبو ختم کرنے کا آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.