دل کے دورے اور دل کے امراض سے حفاظت کے لئے کیلے کھائیں ۔۔ کیلے میں موجود پوٹاشئیم آپ کو کن امراض سے بچاتا ہے

کیلا ہر گھر میں ہر عمر کے افراد کا پسندیدہ پھل ہے یہ بچوں کی پہلی ٹھوس غذا بھی ہے، یہ بچے جوان اور بوڑھوں سب کو آسانی سے ہضم بھی ہو جاتا ہے ، اور اس میں بھرپور غذائیت بھی موجود ہے خاص کر پوٹاشئیم اور آئرن کی وافر مقدار موجود ہے۔ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو کہ صحت کی حفاظت کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اور کھایا جانے والا پھل ہے۔

کیلے میں پائی جانے والی غذائیت:

کیلے میں تمام ضروری غذائیت موجود ہے ، اس میں پوٹاشئیم، آئرن، میگنیشئم، فائبر، پروٹین، وٹامن سی، اور بی6 بھی موجود ہے جو دل کے امراض سے بچاتی ہے اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرتی ہے۔ ایک کیلے میں 455 ملی گرام پوٹاشئیم موجود ہوتا ہے ، اور دل کی دھڑکن کو اعتدال میں رکھنے کے لئے پوٹاشئیم بہت اہم جز ہے۔

دل کے دورے اور بلڈ پریشر سے بچاؤ:

جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ کیلے میں پوٹاشئیم موجود ہے جو کہ بلڈ پریشرکو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ یہ دل کے دورے کے خطرات بھی کم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں 455 ملی گرام پوٹاشئیم موجود ہے تو یہ دل کی دھڑکن کو بھی معتدل رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹروک اور فالج کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
یہ خون کی فلٹریشن کے ساتھ گردوں کے افعال کو بھی بہتر بناتا ہے اور خلیوں کے اندر اور باہر غذائی اجزاء کے بہاؤ کو بھی کنٹرول کرتا ہے جس سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مزید مدد ملتی ہے۔ ایک کیلے سے ہمارے جسم کو مطلوب پوٹاشئیم کی مقدار کا 10 فیصدی حاصل ہو جاتا ہے۔
آئرن اور پوٹاشئیم کی موجودگی آپ کے جسم سے فالج ، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے تحفظ میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ زیادہ نمک کا استعمال کرتے ہیں ، کیلا نمک کے منفی اثرات کو بھی کم کر دیتا ہے۔ کیونکہ اسے کھانے سے پیشاب کے ذریعے سوڈیم کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔
کیلے کھانے سے اور دوسرے امراض میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ جانیے وہ کون سے امراض ہیں۔۔

دماغ تیز کرتا ہے:

کیلے میں موجود غذائیت اور اس میں موجود ایک امائنو ایسڈ ٹریپٹوفین دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یادداشت بہتر بناتا ہے ۔

نظامِ ہاضمہ بہتر بنائے:

کیلے میں چونکہ فائبر پایا جاتا ہے اس لئے اس کے کھانے سے قبض کی تکلیف بھی ختم ہوتی ہے۔ ایک کیلا اگر کھائیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ دست اور اسہال میں مفید ہوتا ہے بار بار آنے والے دست روکتا ہے اور اگر دو کیلے کھائیں جائیں تو اس سے قبض دور ہوتا ہے۔

ذیابیطس میں فائدہ مند:

کیلا کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے، اس میں موجود فائبرذیابیطس کے مرض میں مفید رہتا ہے، اس سے فوری ہونے والی کمزوری گراوٹ اور تھکا وٹ دور ہوتی ہے۔

کینسر کے مرض میں مفید:

ریسرچز سے پتہ چلا کہ اس میں موجود لیکٹین نامی پروٹین کینسر کے خلیوں کی نشونما کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلز کو ختم کر کے کینسر کے خدشات روکتا ہے۔

Kele Khane Ke Beshumar Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kele Khane Ke Beshumar Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Khane Ke Beshumar Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3564 Views   |   02 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

دل کے دورے اور دل کے امراض سے حفاظت کے لئے کیلے کھائیں ۔۔ کیلے میں موجود پوٹاشئیم آپ کو کن امراض سے بچاتا ہے

دل کے دورے اور دل کے امراض سے حفاظت کے لئے کیلے کھائیں ۔۔ کیلے میں موجود پوٹاشئیم آپ کو کن امراض سے بچاتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کے دورے اور دل کے امراض سے حفاظت کے لئے کیلے کھائیں ۔۔ کیلے میں موجود پوٹاشئیم آپ کو کن امراض سے بچاتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔