Saba Qamar Faces Extreme Backlash For Her Remarks Against Karachi
پاکستان کی نامور، باکمال اور ہر کردار میں جان ڈال دینے والی اداکارہ صبا قمر حال ہی میں اپنے زبردست ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال کی شاندار پرفارمنس کے باعث ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ لیکن اس بار سوشل میڈیا پر ان کے چرچے کسی نئے ڈرامے کی وجہ سے نہیں بلکہ گرین انٹرٹینمنٹ کے پوڈکاسٹ میں کہی گئی ایک بات نے مچا دیا ہنگامہ۔
پوڈکاسٹ کے میزبان احمد رندھاوا نے سوال کیا، کیا آپ کراچی شفٹ ہونے کے لیے تیار ہیں؟ جس پر صبا قمر نے ہنستے ہوئے کہا؛
"استغفراللہ کبھی نہیں!"
پھر فوراً خود ہی مسکرا کر بولیں، لیکن کہنا نہیں چاہیے قسمت کا کیا پتہ؟ میں سالوں سے بس کام کے لیے جاتی ہوں شوٹنگ ختم ہوتے ہی واپس۔ مجھے اسلام آباد اور لاہور پسند ہیں اگر کسی نے کراچی میں گھر لے دیا تو شاید سوچ لوں — ویسے اپنا تو بنا ہی رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، انہیں گھر میں رہنا پسند ہے فلیٹ وغیرہ میں نہیں ـــ اسی دوران وہ آہستہ سے بڑبڑائیں مجھے کراچی پسند نہیں۔
بعد میں ایک موقع پر تو انہوں نے مذاقاً کہہ دیا، کراچی میں جتنے پروجیکٹس بن رہے ہیں سب اسلام آباد لے آؤ۔
بس پھر کیا تھا — سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی!
کسی نے لکھا، کراچی کے نام پر استغفراللہ؟ یہ تو حد ہوگئی۔
ایک صارف نے طنز کیا، محترمہ کماتی کراچی سے ہیں مگر تعریفیں لاہور کی کرتی ہیں۔
کسی نے سخت الفاظ میں کہا، پینڈو پنجابیوں کو کراچی سے عجب چِڑ ہے۔
جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، پنجاب کے لوگ پنجاب میں ہی اچھے لگتے ہیں۔
ادھر کچھ مداحوں نے صبا کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ شاید انہوں نے صرف اپنے رہن سہن کے انداز کی بات کی ہو دل میں کراچی کے خلاف کوئی بات نہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک ہی سوال گونج رہا ہے، کیا صبا قمر کا یہ بیان ایک سادہ رائے تھی یا واقعی کراچی والوں کے لیے دل دکھانے والی بات؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Qamar Faces Extreme Backlash For Her Remarks Against Karachi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Qamar Faces Extreme Backlash For Her Remarks Against Karachi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.