شو دیکھ کر لڑکوں نے گوری اور لڑکیوں نے اپنے غُلام ڈھونڈنے شروع کردیے ہیں ۔۔ کمی کو قبول نہیں بلکہ خامی بنا دی، ندایاسر کے شو میں پیر رگڑوانا مہنگا پڑ گیا، عوام شدید غصہ

Good Morning Pakistan Content Heavily Criticized Again

ندا یاسر آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی انھوں نے وقار ذکاء کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد وقار نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ندا کے خوب لتے لئے تھے اور آج پھر ان کے لائیو شو سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

یہ تصویر سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ تمکنت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں مارننگ شو میں چند خواتین پیڈی کیور کروا رہی ہے۔ تصویر دیکھ کر ہی بدنما سا احساس ہورہا ہے۔ تمکنت نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ رئیس خواتین کو ٹی وی پر لائیو پیڈی کیور کروایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی اظہار خیال جاری ہے کہ وہ نوجوانی میں اپنے جسم کے بالوں سے کتنی بیزار تھیں“

تمکنت کی اس طنز سے بھرپور پوسٹ نے صارفین کی توجہ فوراً حاصل کر لی اور لوگوں نے اس پر ندا یاسر کے خلاف کئی تبصرے کیے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کیا ضروری ہے کہ اس طرح کا کونٹینٹ دکھا کر طبقاتی فرق کو نمایاں کیا جائے یا پھر جسمانی کمیوں پر بات کی جائے۔ جبکہ کچھ صارفین نے ندا کے مارننگ شو کو بند کر کے سائنسی اور معلوماتی پروگرام آن ائیر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جہاں صارفین ندا کے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایسے شوز سوسائٹی میں بگاڑ پیدا کرنے کی اصل وجہ بن چکے ہیں کیونکہ جب سے پریفیکشن کی ایک ٹرم شروع ہوئی ہے، جب سے لڑکوں نے گوری، بنا کسی نقص کی لڑکی کو رشتے کے لیے ڈھونڈنا شروع کردیا اور لڑکیوں نے شوہر کی جگہ اپنا غُلام دیکھنا شروع کردیا جوکہ تربیت کی بھی دھجیاں اُڑانے کے لیے کافی ہے۔

Good Morning Pakistan Content Heavily Criticized Again

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Good Morning Pakistan Content Heavily Criticized Again and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Good Morning Pakistan Content Heavily Criticized Again to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   10743 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

شو دیکھ کر لڑکوں نے گوری اور لڑکیوں نے اپنے غُلام ڈھونڈنے شروع کردیے ہیں ۔۔ کمی کو قبول نہیں بلکہ خامی بنا دی، ندایاسر کے شو میں پیر رگڑوانا مہنگا پڑ گیا، عوام شدید غصہ

شو دیکھ کر لڑکوں نے گوری اور لڑکیوں نے اپنے غُلام ڈھونڈنے شروع کردیے ہیں ۔۔ کمی کو قبول نہیں بلکہ خامی بنا دی، ندایاسر کے شو میں پیر رگڑوانا مہنگا پڑ گیا، عوام شدید غصہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شو دیکھ کر لڑکوں نے گوری اور لڑکیوں نے اپنے غُلام ڈھونڈنے شروع کردیے ہیں ۔۔ کمی کو قبول نہیں بلکہ خامی بنا دی، ندایاسر کے شو میں پیر رگڑوانا مہنگا پڑ گیا، عوام شدید غصہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔