پیشاب نہ آنے کا مسئلہ ہو یا ورم اور سوجن ۔۔ مکو سب ٹھیک کردے گا ! جانیں عرقِ مکو کب پینا چاہیئے اور اسکے کیا کیا فائدے ہیں؟

مکو کو انگریزی میں نگرم کہتے ہیں۔ یہ ایک جڑی بوٹی ہے اور قدیم گھریلو علاج کے طور پر جانی جاتی ہے جو کہ بہت ہی نایاب اور فائدے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی۔ مکو دانہ زیادہ تر ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے، اگر اسے کچا استعمال یا جائے تو ذائقہ تلخ جبکہ پکے ہوئے مکو کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے، اس کی میں موجود غذائی اجزاء میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس، فولاد شامل ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے اس مکو کے پانی کے فائدے اور اس کو استعمال کرنے کا صحیح وقت۔ تو چلیئے جانتے ہیں مکو کے بارے میں۔

مکو کا پانی کب پینا چاہیئے؟

مکو کا پانی یا عرق کبھی بھی نہار منہ نہیں پینا چاہیئے، بلکہ اسے استعمال کرنے کا مناسب وقت صبح ناشتے کے بعد ہے۔ اسلیئے کوشش کریں کہ اسے صبح سویرے پیئیں۔

مکو کے پانی کے فائدے:

۔ خشک مکو دانہ کا پانی استعمال کرنے سے جسم کی اندرونی اور بیرونی ہر قسم کی سوجن سے نجات مل سکتی ہے۔

۔ جگر کے ورم اور معدے کے ورم کی صورت میں خشک مکو دانہ اور اس کے پتوں کا پانی اُبال کر انہیں چھان کر پینے سے بہت اچھے نتائج حاصل ہوستے ہیں۔

۔ یہ جڑی بوٹی پیشاب آور ہے جبکہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے۔

۔ اگر آپ کے پیٹ میں کیڑے ہوجائیں تو اس حالت میں بھی اس کا پانی پینا بہت مفید ہے۔

۔ مکو دانہ خواتین کے لئے ایک بہترین بوٹی ہے، اس کے استعمال سے خواتین کے رحم میں موجود ورم بھی ختم کیا جا سکتا ہے، بس اس کے لئے اس کے پتوں کے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر لگائیں۔

۔ مکو دانہ کا پانی پینے سے جہاں جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء کا ورم اور سوجن ختم ہوتی ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے۔ وزن میں کمی اور ورم دور کرنے کے لئے اس کا پانی باقاعدگی سے استعمال کریں۔

۔ مکو کی جڑ کا جوشاندہ بنا کر پینے سے نیند بھی اچھی آتی ہے۔

Makoh Ka Pani Pene Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Makoh Ka Pani Pene Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makoh Ka Pani Pene Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2437 Views   |   29 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیشاب نہ آنے کا مسئلہ ہو یا ورم اور سوجن ۔۔ مکو سب ٹھیک کردے گا ! جانیں عرقِ مکو کب پینا چاہیئے اور اسکے کیا کیا فائدے ہیں؟

پیشاب نہ آنے کا مسئلہ ہو یا ورم اور سوجن ۔۔ مکو سب ٹھیک کردے گا ! جانیں عرقِ مکو کب پینا چاہیئے اور اسکے کیا کیا فائدے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب نہ آنے کا مسئلہ ہو یا ورم اور سوجن ۔۔ مکو سب ٹھیک کردے گا ! جانیں عرقِ مکو کب پینا چاہیئے اور اسکے کیا کیا فائدے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔