کھڑی، پتلی اور تیکھے نقوش والی ناک کسے پسند نہیں ہوگی ۔۔ امیر اور مشہور شخصیات تو خوبصورت ناک کے حصول میں مہنگی سے مہنگی سرجریز کروا لیتے ہیں، لیکن زیادہ تر کیسسز میں ناک اچھی لگنے کے بجائے بہت بری ہوجاتی ہے۔ اور پھر اسے صحیح کروانے کے چکر میں ایک کے بعد ایک سرجری سے چہرے کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے، اس وقت واپسی کا کوئی راستہ نہیں رہتا۔
اسلیئے ایسے اقدامات سے جتنا ہوسکے انسان کو دور رہنا چاہیئے اور قدرتی طریقوں پر عمل کرنا چاہیئے جس سے مکمل طور پر تو نہ صحیح پر کافی حد تک فرق پڑ سکتا ہے اور کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔
آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ناک کو پتلا کرنے کیلیئے آپ کس طرح سے مساج کرنا ہے۔
ناک پتلی کرنے والے مساج کا طریقہ:
کوئی بھی مساج کرنے سے پہلے اسکن پر تیل یا چکنی کریم لازمی لگائیں، اس مساج میں ہم ناریل کا تیل استعمال کریں گے
طریقہ نمبر 1:
انگلی پر ایک قطرہ تیل لے کر ناک پر لگائیں اور پھر آنکھوں کے بیچ والی ہڈی کو انگوٹھے اور شہادت والی انگلی سے ہلکا سا دباتے ہوئے نیچے لائیں۔ اس عمل کو 5 سے 10 بار دہرائیں
طریقہ نمبر 2:
دونوں ہاتھ کی دو انگلیوں سے ناک کو دبانا ہے 5 سے 10 سیکنڈ کیلیئے پھر اسے چھوڑ دیں پھر یہی عمل دہرائیں
طریقہ نمبر 3:
دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلی سے ناک کا مساج کریں یعنی انگلی کو پہلے اوپر لے جائیں پھر اوپر سے نیچے لائیں، اس عمل کو بھی 10 بار دہرائیں
مساج کا صحیح طریقہ سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں تا کہ آپ کو اچے سے سمجھ آئے
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Naak Patla Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naak Patla Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.