گرمیاں آگئی ہیں اور ساتھ ہی اچار بنانے کا سیزن بھی، ایسے میں اکثر خواتین گھر میں اچار بنانے کے بجائے باہر سے منگوانا بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ گھر کا چار جلد خراب ہوجائے گا پھر اسے بنانا بہت مشکل ہے۔
تو آئیے آج کے فوڈز آپ کو کیری کے اچار کی ایک آسان سی ترکیب بتاتا ہے۔
درکار اجزاء:
۔ کیری 1 کلو (کدوکش کرلیں)
۔ آدھا کپ تیل (سرسوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں)
۔ ایک بڑا لہسن (بیچ سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
۔ میتھی دانہ 1 چائے کا چمچ
۔ سونف 1 چائے کا چمچ
۔ کلونجی 1 چائے کا چمچ
۔ کُٹا ہوا ثابت دھنیا 2 کھانے کے چمچ
۔ کُٹی ہوئی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
۔ کُٹی ہوئی رائی 2 کھانے کے چمچ
۔ کشمیری لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
۔ پسا ہوا دھنیا 1 چمچ
۔ ہلدی 1 چمچ
۔ نمک 1 کھانے کا چمچ
اچار بنانے کا طریقہ:
۔ ایک پین میں تیل ڈال کر اسے اچھے سے گرم کرلیں (تھوڑا سا تیل بچا کے رکھ لیں)، پھر اس میں لہسن ڈال کر 1 سے منٹ فرائی کریں، اسکے بعد اس میں میتھی، سونف اور کلونجی شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں۔
۔ اب چولہا بند کردیں اور بچا ہوا تیل ڈال کر مکس کریں، پھر سارے مصالحے اس میں شامل کریں اور آخر میں کیری ڈال کر پوری طرح اچھے سے مکس کریں تا کہ کیری پر مصالحہ لگ جائے۔
۔ اسکے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں سرکہ شامل کر کے مکس کریں، اور ایک صاف اور خشک کانچ کی بوتل یا برنی میں اچار کو بھردیں
۔ مزیدار اور چٹخارے دار کیری کا اچار تیار ہے، اس کے ذائقے کو مزید بڑھانے کیلیئے اسے تقریباً 2 دن بعد استعمال کریں
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Keri Ka Achar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Keri Ka Achar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیری کا چٹخارے دار اچار، جھٹ پٹ تیار۔۔ اب بازار کا اچار لینا چھوڑیں اور بتائی گئی ترکیب سے بنائیں ایسا اچار، جو کھانے کا مزہ بڑھائے
کیری کا چٹخارے دار اچار، جھٹ پٹ تیار۔۔ اب بازار کا اچار لینا چھوڑیں اور بتائی گئی ترکیب سے بنائیں ایسا اچار، جو کھانے کا مزہ بڑھائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیری کا چٹخارے دار اچار، جھٹ پٹ تیار۔۔ اب بازار کا اچار لینا چھوڑیں اور بتائی گئی ترکیب سے بنائیں ایسا اچار، جو کھانے کا مزہ بڑھائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔