میں صرف جوار کی روٹی کھاتی ہوں اور۔۔ 47 برس کی عمر میں 25 برس کی کیسے نظر آتی ہیں؟ شلپا شیٹھی کی اسمارٹنیس کے چند راز

“یا تو 5 مختلف قسم کے آٹے پسوا کر اس کی روٹی بنا کر کھاتی ہوں یا پھر جوار کی روٹی کھاتی ہوں۔ میرے لئے ناشتہ بہت اہم ہے۔ ایسا نہیں کہ بہت اہتمام کرتی ہوں بس صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کا ایک گلاس پیتی ہوں اس کے بعد یا تو انڈہ کھاتی ہوں یا پھر سیریل میں سیب، آم اور بادام ڈال کر کھاتی ہوں“

یہ کہنا ہے مشہور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا۔ شلپا شیٹھی کا شمار ان خوش نصیب خواتین میں ہوتا ہے جن پر بڑھتی عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ٤٧ برس کی عمر میں بھی شلپا آج تک 25 برس کی لگتی ہیں۔ 2 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شلپا کا نہ تو وزن بڑھا نہ ہی ان کے چہرے پر جھریاں یا چھائیاں نمودار ہوئیں۔ البتہ شلپا کا کہنا ہے کہ یہ جواں جلد اور اسمارٹنیس انھیں راتوں رات نہیں ملی بلکہ اس کے لئے وہ مسلسل محںت کرتی رہی ہیں۔

دوپہر کا کھانا

شلپا دوپہر کے کھانے میں سادہ ترکاری اور 5 مختلف اناج سے بنی روٹی یا پھر جوار کی روٹی کے ساتھ کھاتی ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں وہ اس بات کا خیال رھتی ہیں کہ صرف 1 چمچ گھی استعمال کیا گیا ہو۔

رات کا کھانا

شام کی چائے کے ساتھ وہ ابلے آلو، چقندر اور ککڑی اور براؤن بریڈ والا سینڈوچ کھاتی ہیں جبکہ رات کے کھانے میں براؤن رائس ساتھ میں سبزی یا دال کھاتی ہیں۔ ورزش میں شلپا کو زیادہ تر یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا سے ان کا وزن کم ہوتا ہے ساتھ ہی ان کا ذہن یکسو رہتا ہے۔

Shilpa Konsa Aata Khati Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shilpa Konsa Aata Khati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shilpa Konsa Aata Khati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5304 Views   |   14 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

میں صرف جوار کی روٹی کھاتی ہوں اور۔۔ 47 برس کی عمر میں 25 برس کی کیسے نظر آتی ہیں؟ شلپا شیٹھی کی اسمارٹنیس کے چند راز

میں صرف جوار کی روٹی کھاتی ہوں اور۔۔ 47 برس کی عمر میں 25 برس کی کیسے نظر آتی ہیں؟ شلپا شیٹھی کی اسمارٹنیس کے چند راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں صرف جوار کی روٹی کھاتی ہوں اور۔۔ 47 برس کی عمر میں 25 برس کی کیسے نظر آتی ہیں؟ شلپا شیٹھی کی اسمارٹنیس کے چند راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔