کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے سے پٹھوں کے درد کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔۔ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کیلوں کے استعمال سے پٹھوں کے درد کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے وہ کس طرح یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں اور جانتے ہیں کیلوں کا استعمال اور اس سے حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد۔
پٹھوں میں درد ایک بہت عام شکایت ہے اور ہم سب اسے کبھی نہ کبھی محسوس کرتے ہیں، طبی اصطلاح میں پٹھوں کے درد کو میالجیا کہا جاتا ہے اور یہ عام طور پر جسمانی تناؤ، تھکاوٹ اور معمولی چوٹوں کے نتیجے میں ہوتا ہے، یہ درد عام طور پر کسی بھی سرگرمی کے بعد 12 سے 48 گھنٹوں کے اندر ظاہر ہوتا ہے۔

• پانی کا زیادہ استعمال

اگر درد ہلکا ہے تو یہ آپ کو مشکل میں نہیں ڈالے گا لیکن اگر درد اتنا شدید ہو کہ آپ کو روزانہ کی سرگرمیاں کرنا مشکل ہو جائے گا، ایسے میں آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پی کر اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا چاہیئے۔

• کیلوں سے پٹھوں کے درد کا علاج

پٹھوں کے درد کے لیے کیلے! جی ہاں، آپ نے ٹھیک سُنا یہ وسیع پیمانے پر دستیاب پھل پٹھوں کے درد کے لیے ایک شاندار علاج ہے، اس میں موجود پوٹاشیم کی بھرپور مقدار کی بدولت یہ پٹھوں کو ٹھیک کرتا ہے اور انہیں سکڑنے نہیں دیتا ہے۔ جسم میں پوٹاشیم کی کم سطح پٹھوں کی کمزوری، تھکاوٹ اور درد کا سبب بن سکتی ہے، لہذا روزانہ پکے ہوئے کیلے کھانے سے زخموں اور پٹھوں کے درد کا علاج ممکن ہے۔
اور اگر آپ کوکیلے کا ملک شیک پسند ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہے کیونکہ اس سے آپ کے جسم کو پوٹاشیم اور کیلشیم دونوں ملیں گے جو صحت مند پٹھوں کے لیے ضروری ہیں۔

• سرسوں کے تیل سے پٹھوں کے درد کا علاج

چار کھانے کے چمچ سرسوں کے تیل میں پسے ہوئے لہسن اور 10 لونگ شامل کر کے اسے اتنی دیر گرم کریں کہ لہسن اور لونگ کا رنگ تبدیل ہو جائے، اگر آپ چاہیں تو اس میں ایک چھوٹا ٹکڑا کافور بھی ملا سکتے ہیں اب اس تیل سے جسم کے پٹھوں پر مالش کریں درد دور ہوگا پٹھوں کی سوزش میں آرام آئے گا۔

Kele Se Pathon Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kele Se Pathon Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Se Pathon Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4913 Views   |   29 Jan 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے سے پٹھوں کے درد کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔۔ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے سے پٹھوں کے درد کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔۔ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے سے پٹھوں کے درد کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔۔ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔