"میرے بیٹے نے مجھ سےکبھی نہیں کہا کہ وہ پریشان ہے یا اسےکوئی ٹینشن ہے۔ ہم غریب لوگ ہیں. میرا بیٹا کوئی نوابوں کا بیٹا نہیں تھا. اس کی صلاحیت، اخلاق اور پیار مجھے بہت یاد آتا ہے. وہ مجھے ایسے سمجھاتا تھا جیسے کوئی باپ بیٹےکو تسلی دیتا ہے۔ آخری بار بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ بابا میری پوسٹنگ راولپنڈی میں ہوگئی ہے میں وہاں سے چھٹی لے کر آپ کے پاس آؤں گا یا پھر آپ کو وہاں بلوا لوں گا. آج اسے پنڈی جانا تھا مگر وہ رب کے پاس چلا گیا"
یہ کہنا ہے گزشتہ روز خودکشی کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا کے والد کا جو لاڈلے بیٹے کی تدفین کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے.
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں اسماعیل خان کے مطابق بلال پاشا نے سر پر گولی مار کر خودکشی کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی جوان موت نے ہنگامہ برپا کردیا ہے.
بلال پاشا جو ایک مزدور کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے بچپن سے ہی محنتی تھے اور ان کی محنت اور لگن نے انھیں سی ایس ایس آفیسر بھی بنا دیا تھا. ہر وقت ہنسنے مسکرانے والے بلال پاشا کی اچانک خود سوزی نے ان کے جاننے والوں کو ہلا ڈالا ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال پاشا کی خون میں لت پت لاش ان کے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا. بلال نے چند سال پہلے شادی بھی کی تھی جو ختم ہوگئی تھی.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bilal Pasha Father Interview About Late Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bilal Pasha Father Interview About Late Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.