حسین و جمیل بنائے یادداشت بھی بڑھائے ۔۔ جانیئے روزمیری آپ کی خوبصورتی میں کیسے اضافہ کر سکتی ہے؟

روزمیری ایک صدا بہار جھاڑی ہے اس جھاڑی کے پتے لمبے اور خوشبودار ہوتے ہیں، یہ جھاڑی گرم اور معتدل موسم میں اگتی ہے روزمیری ایک طاقتور جڑی بوٹی ہے لکڑی کی ایک بڑی جھاڑی پر اس کے بےحد خوبصورت نیلے رنگ کے پھول کھِلتے ہیں، روزمیری جتنی خوبصورت اور دلکش ہے اس کے اتنے ہی بےشمار فائدے ہیں۔

• روزمیری کی خصوصیات

روزمیری کے خوبصورت پھولوں کو اگر انگلی سے مسل کر سونگھا جائے تو سانسیں مہک اُٹھتی ہیں، اس کو سونگھنے سے انتہائی خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے، روزمیری صحت کے لئے بھی بےحد فائدے مند ہے یہ کیا کیا حیرت انگیز فوائد کی مالک ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• روزمیری کے حیرت انگیز فوائد

روزمیری کو اردو میں ’اکلیل کوہستانی‘ کہا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اس کی خوشبو نہ صرف سانسوں کو مہکاتی ہے بلکہ یادداشت کو بھی تیز کرتی ہے، بالوں اور جلد کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بھی روزمیری کا استعمال کیا جاتا ہے۔

• رنگت نکھارنے کے لئے

چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے روزمیری کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے، روز میری کے تیل میں بے شمار غذائی اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ چہرے کے اندر موجود گرد و غبار کو صاف کرنے کے ساتھ رنگ کو بھی گورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بےشمار بیوٹی پراڈکٹس میں بھی روزمیری کا استعمال کیا جاتا ہے یہ تیل جلد سے جراثیموں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

• چہرے کی جھریاں مٹائے

اکثر خواتین و مرد بڑھتی عمر کے ساتھ آنے والی جھریوں کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں، روزمیری کا تیل چہرے پر استعمال کرنے سے چہرے سے جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور اس تیل کا چہرے پر روزانہ استعمال بڑھتی عمر کے اثرات کو روک سکتا ہے۔

• داغ دھبوں سے نجات

اگر کہا جائے کہ روزمیری کا تیل چہرے کے تمام مسائل کا واحد حل ہے تو یہ غلط نہ ہوگا، روزمیری نہ صرف رنگت نکھارتا ہے اور نہ صرف جھریاں اور جھائیاں دور کرتا ہے بلکہ یہ چہرے سے داغ دھبوں کو بھی دور کرتا ہے اور جلد کو بےداغ اور شفاف بناتا ہے۔

• آنکھوں کے گرد ہلکے

اکثر لوگ آنکھوں کے گرد موجود ہلکوں کی وجہ سے بےحد پریشان رہتے ہیں اور ہر کوشش کے باوجود ان کی آنکھوں کے گرد موجود ہلکے دور نہیں ہوتے، ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ایسے لوگ کسی بھی اچھی آئی کریم میں روزمیری کا تیل مکس کر کے روزانہ رات آنکھوں کے گرد پابندی سے لگائیں تو چند ہی دنوں میں ان کی آنکھوں کے گرد سے سیاہ ہلکے دور ہو جائیں گے۔

• بالوں کے لئے جادوئی فوائد

اگر آپ روزمیری کے تیل کا بالوں میں باقاعدگی سے استعمال کریں تو آپ کے بال گھنے ہونے لگیں گے، اس میں موجود فلیونائڈز خون کی گردش کو تیز کرتے ہوئے مردہ جلد میں جان ڈالتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالوں کی افزائش کے لئے 50 ملی لیٹر روغن بادام یعنی بادام کا تیل، 8 قطرے روزمیری آئل،6 قطرے لیونڈر آئل اور تین قطرے رادید (clary sage)کے قطرے لے کر مکس کریں، تمام اجزاء مکس کرنے کے بعد سر میں لگائیں اور ہلکا برش کریں، اس کے بعد نہا لیں، اس نسخے کے مسلسل استعمال سے آپ کے بال گھنے اور خوشبودار ہو جائیں گے۔

Rosemary Benefits In Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rosemary Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rosemary Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3242 Views   |   20 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

حسین و جمیل بنائے یادداشت بھی بڑھائے ۔۔ جانیئے روزمیری آپ کی خوبصورتی میں کیسے اضافہ کر سکتی ہے؟

حسین و جمیل بنائے یادداشت بھی بڑھائے ۔۔ جانیئے روزمیری آپ کی خوبصورتی میں کیسے اضافہ کر سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حسین و جمیل بنائے یادداشت بھی بڑھائے ۔۔ جانیئے روزمیری آپ کی خوبصورتی میں کیسے اضافہ کر سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔