میاں آپ کی ہر بات مانے گا لیکن ۔۔ صباء فیصل نے آج کل کی لڑکیوں کو 45 سال کی عمر کے مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟

Saba Faisal Emphasizes On Sons Naseeeb After Marriage

اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اگر شادی کے لیے امیر یا قابل یعنی ویل سیٹلڈ لڑکوں کی خواہش ہو تو وہ 45 سال کے آدمی سے شادی کریں کیونکہ 25 یا 30 برس کے لڑکے خود دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔ دوران شو اولاد کے نصیب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے یہ دعا کرتے تھے کہ اللّٰہ تعالیٰ بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے لیکن اب ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللّٰہ بیٹوں کے بھی نصیب اچھے کرے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بیٹے پورے خاندان کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور بیٹوں کی شادی جب ہوتی ہے تو یہ ذمے داری بہو پر بھی آجاتی ہے کہ اسے گھر آگے لے کر چلنا ہوتا ہے اور یہ ایک بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے۔ جب میری والدہ بیمار تھیں تو میری بھابھی نے میری ماں کی بے انتہا خدمت کی جس کی وجہ سے میں آج ان کو ماں کا درجہ دیتی ہوں۔ آج کل لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ جب ان کی شادی ہو تو انہیں سب کچھ مل جائے۔ انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ جب آپ کسی نوجوان سے شادی کریں گی تو وہ خود اسٹرگل کر رہا ہوگا، وہ اسٹیبل نہیں ہوگا اور اگر انہیں ویل اسٹیبل شخص کی خواہش ہے تو پھر وہ کسی 45 سال کے شخص سے شادی کریں۔

Saba Faisal Emphasizes On Sons Naseeeb After Marriage

Saba Faisal Emphasizes On Sons Naseeeb After Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Emphasizes On Sons Naseeeb After Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Emphasizes On Sons Naseeeb After Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   1121 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2024)

میاں آپ کی ہر بات مانے گا لیکن ۔۔ صباء فیصل نے آج کل کی لڑکیوں کو 45 سال کی عمر کے مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟

میاں آپ کی ہر بات مانے گا لیکن ۔۔ صباء فیصل نے آج کل کی لڑکیوں کو 45 سال کی عمر کے مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میاں آپ کی ہر بات مانے گا لیکن ۔۔ صباء فیصل نے آج کل کی لڑکیوں کو 45 سال کی عمر کے مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔